11جون کو ٹنڈوالہیار میں سالانہ و تاریخی تحفظ ختم نبوت ﷺ و بنیان مرصوص کانفرنس ہوگی

پیر 8 جون 2026 21:20

ٹنڈوالہیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2026ء) دفاع پاکستان کونسل ضلع ٹنڈوالہیار کا کنونشن جامع مسجد علی المرتضی فیاض کالونی ٹنڈوالہیار میں منعقد ہوا ، کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی ترجمان سید سکندر شاہ نے کہا کہ 11 جون کو ٹنڈوالہیار میں سالانہ و تاریخی تحفظ ختم نبوت ﷺ و بنیان مرصوص کانفرنس لیاقت گیٹ پر ہوگی ، تاریخی جلسے کے انتظامات مکمل کر لئے ہیں ، عوام اس جلسے میں بھرپور شرکت کریں ، پاکستان نے گذشتہ سال اپنے سے کئی گنا بڑی طاقت کو شکست دی ، آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر جلسے میں جشن ہوگا ، جلسے سے علامہ اورنگزیب فاروقی ، سابق رکن پنجاب اسمبلی مولانا معاویہ اعظم ، علامہ عطا محمد دیشانی ، علامہ ثنا اللہ حیدری ، را جاوید اقبال ، علامہ تاج محمد حنفی ، علامہ عبداللہ سندھی ، مولانا راشد محبوب اور مولانا ظاہر شاہ سمیت نامور علما کرام خطاب کریں گے ، کنونشن میں دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ، کنونشن میں سید سلیم کمانڈو اور عبدالماجد شیدی نے صوبائی ترجمان کو لنگی کا تحفہ بھی پیش کیا ۔