بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر میں بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اڑارہا ہے ، حریت کانفرنس
بدھ 10 جون 2026 21:57
(جاری ہے)
ترجمان نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو ظالمانہ طریقے سے دبانے کے ساتھ ساتھ ان کی زمینوں اور جائیدادوں پر بھی قبضہ کر رہا ہے۔ راجوری کے علاقوں گمبھیر موگلہ اورڈوریمل میں بھارتی فوج کا آپریشن آج مسلسل 19ویں روز بھی جاری رہا جہاں گھنے جنگلات سے مسلسل شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں آرہی ہیں۔
محکمہ صحت میں یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ملازمین نے جموں میں حکومت کی مزدور دشمن پالیسیوں کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔ متحدہ محاذ کے بینر تلے احتجاج کرنے والے کارکنوں نے اس حکمنامے کی مذمت کی جس میں انہیں حاضری کے لیے موبائل ایپ پر ذاتی تفصیلات اپ لوڈ کرنے پر مجبور کیا جارہا ہے۔سوپور میں کئی علاقوں کی خواتین نے پینے کے پانی کی شدید قلت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سڑک کو بند کر دیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ ایک ماہ سے دریاو ¿ں کا غیر محفوظ پانی پینے پر مجبور ہیں جس سے بچوں اور بزرگوں کی صحت کو شدید خطرات لاحق ہیں۔اوڑی کے علاقے کمل کوٹ میں قائم ایک فوجی کیمپ میں سامان کی نقل وحمل کے دوران دستی بم پھٹنے سے دو بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے۔ سرینگر جموں شاہراہ پر ایک سڑک حادثے میں بھارتی پیراملٹری بی ایس ایف کے دو اہلکار زخمی ہو گئے۔ ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز نے کشمیر کے سب سے بڑے اردو روزنامے ”کشمیر عظمیٰ“ کو اپنی مطبوعات کی سرکاری فہرست سے خارج کردیاہے۔ میڈیا حلقوں نے اس اخراج کو من مانی اور سیاسی انتقام قرار دیا۔بی جے پی حکومت نے جموں کے علاقے بشنہ میں دو بھائیوں کے مکانات مسمار کر دئیے۔بھارت کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں کالے قانون ”یواے پی اے “کے تحت تقریباً ساڑھے تین سال سے نظربند انسانی حقوق کے معروف کشمیری کارکن خرم پرویز کودہلی ہائی کورٹ نے ضمانت دے دی۔کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادکشمیر شاخ نے اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب میں ممتاز حریت رہنماﺅں سعداللہ تانترے اور مصدق عادل کو ان کی برسیوں پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔مزید قومی خبریں
-
کشمیر کے عوام ہمارے اپنے ہیں، ان کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ اولین ترجیح ہے، معاملے کو سیاسی رنگ دینا افسوسناک ہے، ڈاکٹر طارق فضل
-
پاسکو کے زریعے صوبے کو گندم فراہمی کے احکامات پر وزیراعظم کا شکر گزار ہوں، گورنرخیبر پختونخوا
-
آزاد کشمیر کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، مسلم لیگ کا کردار مثبت اور فیصلہ کن ہوگا،چوہدری شجاعت حسین
-
9 مئی جلائو گھیرائو مقدمات ،علیمہ خان،عظمی خان ،اسد عمر سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں میں توسیع
-
’’آئو میں تمہیں زمزم پلاتا ہوں ‘‘تیزاب گردی واقعہ میں 6 افراد جھلس گئے، ملزم گرفتار
-
پاکستان معاشی استحکام کے بعد ترقی کے نئے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے، شرح نمو چار سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
-
حیدرآباد میں شادی کی تقریب کا بچا ہوا کھانا درجنوں افراد کیلئے بیماری کا سبب بنا
-
وزیراعظم سے غلام احمد بلور کی ملاقات، ملکی مجموعی سیاسی صورتحال اور دلچسپی کے دیگر امور بارے گفتگو
-
گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے کراچی جیمخانہ کے صدرکی قیادت میں وفد کی ملاقات
-
گورنرخیبرپختونخوا سے شہید بینظیر بھٹو و یمن یونیورسٹی پشاور کی وائس چانسلر کی قیادت میں حکام کی ملاقات، ڈی آئی خان میں کیمپس کے قیام پر تبادلہ خیال
-
وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات،اٹک انتظامیہ شدید گرمی کے پیش نظر عوام کو ریلیف دینے کے لیے متحرک ہو گئی
-
ٹینتھ ایونیو منصوبے کا 47 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے،وزیر مملکت برائے داخلہ کا قومی اسمبلی میں جواب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.