دفاع پاکستان کونسل کے زیر اہتمام لیاقت گیٹ ٹنڈوالہیارپر تحفظ ختم نبوت ﷺ و بنیان مرصوص کانفرنس میں ہزاروں افراد شریک

محرم الحرام میں حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کرنا ہے محرم الحرام کا مہینہ آرہا ہے ، آپ نے کسی کے خلاف بات نہیں کرنی ، کسی کے خلاف نعرہ نہیں لگانا ، علامہ اورنگزیب

جمعہ 12 جون 2026 21:50

ٹنڈوالہیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2026ء) دفاع پاکستان کونسل کے زیر اہتمام لیاقت گیٹ ٹنڈوالہیار کے مقام پر تحفظ ختم نبوت ﷺ و بنیان مرصوص کانفرنس میں ہزاروں افراد شریک ہوئے ، انتظامیہ نے سیکورٹی کے سخت اقدامات کئے تھے ، آپریشن بنیان مرصوص میں کامیابی پر فیلڈ مارشل کو خراج تحسین پیش کیا گیا ، فیلڈ مارشل کے ترانے پر ہزاروں شرکا خوشی سے جھوم اٹھے اور فلک شگاف نعرے لگائے ، علامہ اورنگزیب فاروقی نے اپنے خطاب میں کہا کہ بنیان مرصوص کے بعد پاکستان کی عزت و وقار میں اضافہ ہوا ہے ، پوری دنیا میں پاکستان کو عزت کی نگاہ سے دیکھ رہی ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ محرم الحرام میں حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کرنا ہے محرم الحرام کا مہینہ آرہا ہے ، آپ نے کسی کے خلاف بات نہیں کرنی ، کسی کے خلاف نعرہ نہیں لگانا ، میرا پاکستان خطرات میں ہے ، کوئی ایسا کام نہیں کرنا جس سے پاکستان میں انتشار یا فساد ہو ، یکم محرم کو آپ نے جلوس نکالنا ہے اور جہاں آپ نے عمر ، عمر کا نعرہ لگانا ہے وہیں آپ نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانا ہے ، 6 محرم کو امن واک کرنی ہے ، 10 محرم کو حضرت حسین کی عظمت بلند کرنی ہے ، اس موقع پر سابق رکن پنجاب اسمبلی مولانا معاویہ اعظم ، علامہ ثنا اللہ حیدری ، علامہ عطا محمد دیشانی ، مولانا عبداللہ سندھی ، مولانا تاج محمد حنفی ، مولانا سید ظاہر شاہ ،صوبائی رہمنا سید سکندر شاہ ،ڈاکٹر آنند کمار ، علامہ حیات حیدری ، شیخ الحدیث مولانا شعیب کشمیری ، شیخ الحدیث مولانا نور محمد اور مولانا کاشف حنفی سمیت معززین شہر کی بہت بڑی تعداد موجود تھی ۔