سول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کی سرپرستی میں قائم ہائبرڈ نظام ملک میں عدم استحکام کی جڑ ہے
ریاستی طاقت اور جبر سے امن واستحکام ممکن نہیں، بجلی، تیل، گیس پر حکومتی ٹیکسز کا نفاذ عوام پر بوجھ ہے، آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کی رجسٹریشن کیلئے ہائیکورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے، لیاقت بلوچ
ثنااللہ ناگرہ
بدھ 24 جون 2026
22:43
(جاری ہے)
لیاقت بلوچ نے دربار میاں میر میں سالانہ عشرہ محرم الحرام بیاد شہدائے کربلا اتحادِ اُمت کانفرنس سے خطاب کیا اور سید مودودی (رح) میموریل میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران، امریکہ کے درمیان جنگ بندی، سوئٹزرلینڈ میں معاہدہ پر عملدرآمد کےلئے مذاکرات کا پہلا دور کامیاب رہا۔ اللہ تعالیٰ نے معرکہ حق کے بعد پاکستان کو عالمی سفارتی محاذ پر بھی قابل فخر کامیابی دی ہے.
عزت، وقار اور عالمی محاذ پر کامیابیاں تقاضا کررہی ہیں کہ ملک کے اندرونی حالات پر ایڈہاک ازم کی بنیاد پر توجہ دینے کی بجائے پوری سنجیدگی کیساتھ قومی تقاضوں کے مطابق مسائل کا حل نکالا جائے۔ آزاد جموں و کشمیر کی صورتِ حال، اندرون و بیرونِ ملک پریشانی کا باعث ہے. تحریکِ آزادی کشمیر کے بیس کیمپ میں اندرونی اضطراب اور بیرونی سازشوں کا حکمت و تدبّر کے ساتھ سدّباب کیا جائے. مذاکرات اور مذاکرات ہی مسائل کا حل ہے. موجودہ حالات کے تناظر میں آزاد جموں و کشمیر میں مکمل غیرجانبدارانہ اور عوامی رائے کا احترام کیا جائے۔ آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کی رجسٹریشن کے لئے ہائی کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے۔ جماعتِ اسلامی آزاد جموں و کشمیر انتخابات میں بھرپور حصہ لے رہی ہے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ وزیراعظم میاں شہبازشریف اور اتحادی حکومت جتنا جلد اِس حقیقت کو تسلیم کرلیں کہ سول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کی بالادستی اور سرپرستی میں قائم ہائبرڈ نظام ملک میں عدم استحکام کی جڑ ہے۔ ریاستی طاقت اور جبر سے امن، استحکام اور پائیدار ترقی ممکن نہیں. آئین، قانون، آزاد عدلیہ، غیرجانبدارانہ انتخاب اور قومی وسائل کی منصفانہ تقسیم عوام کا حق ہے. بجلی، تیل، گیس پر حکومتی ٹیکسز، لیوی کا نفاذ عوام پر ناروا بوجھ ہے. ناقابلِ برداشت پیداواری لاگت، صنعت، زراعت، تجارت، گھریلو صنعت اور گھریلو صارفین کے لئے عذاب بن گیا ہے اور زندگی کا پہیہ جام ہورہا ہے. جماعتِ اسلامی معاشی اور آئینی جمہوری حقوق کے لئے ملک گیر جدوجہد جاری رکھے گی۔مزید اہم خبریں
-
کانگو میں ایبولا کا پھیلاؤ انتہائی تشویشناک، عالمی ادارہ صحت
-
جنگوں اور موسمیاتی آفات سے کروڑوں بچوں کی تعلیم متاثر، رپورٹ
-
آبنائے ہرمز میں پھنسے 11 ہزار ملاحوں کے انخلاء کا یو این منصوبہ
-
امریکا ایران معاہدے کے بعد خام تیل کی قیمتیں مسلسل نیچے گرر ہی ہیں
-
بھارت کے مسافر طیارے کا پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہو جانے کا انکشاف
-
خیبرپختونخواہ حکومت نے فنانس بل2026-27میں نئے ٹیکسز اور جرمانوں میں اضافہ کردیا
-
13 سالہ گھریلو ملازمہ کے لاپتہ ہونے کا واقعہ، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
-
کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے پُرتشدد احتجاج کے بعد حکومت کے پاس ریاستی رٹ قائم کرنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں تھا
-
افسوس کہ وفاقی حکومت خیبرپختونخوا کے جائز حقوق اور مطالبات کو خاطر میں نہیں لا رہی
-
لبنان جنگ: کیا اس تنازعے کا کوئی اور حل بھی ہے؟
-
خلیجی ممالک میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد جاتی ہے لیکن افسوس زیادہ شرح غیر ہنرمند افراد کی ہے
-
خواجہ آصف جیسے بیانات اشتعال کو بڑھائیں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.