گٹکا ماوا بھی ڈرگس ایکٹ میں شامل، فروخت کرنے والوں کو سزائیں دی جائیں گی، وزیر داخلہ سندھ

سندھ پرائیویٹ ایجوکیشن انسٹیٹیوٹ رولز میں ترمیم کی ہے، ترمیم کے تحت اسکولوں میں منشیات کے خلاف کام کرنا ہوگا، کوکین ڈیلر کو سخت سزا ملے گی، ضیا لنجار

ہفتہ 27 جون 2026 21:10

ْکراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2026ء) وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے کہاہے کہ گٹکا ماوا کو بھی ڈرگس ایکٹ میں شامل کر رہے ہیں، فروخت کرنے والوں کو سزائیں دی جائیں گی۔سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے ضیا لنجار نے کہا کہ سندھ پرائیویٹ ایجوکیشن انسٹیٹیوٹ رولز میں ترمیم کی ہے، ترمیم کے تحت اسکولوں میں منشیات کے خلاف کام کرنا ہوگا، کوکین ڈیلر کو سخت سزا ملے گی۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ کراچی میں کوکین نہیں آتی، لاہور اور پشاور ایئر پورٹ پر آتی ہے، بیرون ملک بیٹھے 4 بھتہ خوروں کے ریڈ وارنٹ جاری کیے، پنکی ہو یا کوئی بھی طاقت ور ضرور پکڑے جائیں گے۔وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے کہا کہ کراچی میں موبائل فون اور گاڑیاں چھیننے کے واقعات میں کمی آئی ہے، اسٹریٹ کرائم کے واقعات 40 فیصد کم ہوئے، صدرآصف زرداری کی خصوصی ہدایات پر کچے میں گرینڈ آپریشن شروع کیا۔