وزیراعظم کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن اور ڈیفالٹ سے محفوظ ہوا،رانا ثنااللہ

ایک نااہل شخص کے اقتدار میں آنے سے ملک کی ترقی کا سفر متاثر ہوا ،کھوکھلے نعروں سے ملک آگے نہیں بڑھ سکتا،مشیروزیراعظم

اتوار 5 جولائی 2026 22:25

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2026ء) وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے کہاہے کہ وزیراعظم کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن اور ڈیفالٹ سے محفوظ ہوا۔اپنے آبائی حلقے فیصل آباد میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے اور عوام کی ترقی و فلاح ہمیشہ پارٹی کی اولین ترجیح رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)کے ادوار میں ملک نے ترقی کی جب کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے موٹرویز کا جال بچھایا، ملک سے لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے موثر اقدامات کیے۔رانا ثنااللہ نے دعویٰ کیا کہ 2018 میں ایک "نااہل شخص" کے اقتدار میں آنے سے ملک کی ترقی کا سفر متاثر ہوا اور تبدیلی کے کھوکھلے نعروں سے ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن)کی قیادت نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا، جبکہ موجودہ وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان دوبارہ ترقی کی جانب گامزن ہے۔