ترسیلات زر، ڈیفنس اور سروسز ایکسپورٹس پاکستان کی معیشت کو سہارا دے رہی ہیں،میاں زاہد حسین
پیر 6 جولائی 2026 18:34
(جاری ہے)
درآمدات 7.89 فیصد اضافے سے 69.597 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، جبکہ برآمدات 5.97 فیصد کمی کے بعد 30.126 ارب ڈالر رہ گئیں۔میاں زاہد حسین نے کہا کہ پاکستان پیٹرولیم مصنوعات، ایل این جی، خام مال اور صنعتی انپٹس کی درآمدات پر بہت زیادہ انحصار کرتا ہے، اس لیے عالمی سطح پر انرجی اور خام مال کی قیمتوں میں کسی بھی جھٹکے کا فوری اثر تجارتی توازن پر پڑتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ ایران جنگ نے ایندھن کی عالمی منڈی، شپنگ، توانائی کے تحفظ اور درآمدی لاگت کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال پیدا کی، جس کا اثر پاکستان کے مجموعی درآمدی بل پر بھی پڑا۔ انہوں نے کہا کہ جون 2026 خاص طور پر مشکل مہینہ رہا، جس میں درآمدات بڑھ کر 6.767 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں جبکہ برآمدات صرف 2.239 ارب ڈالر رہیں، جس کے نتیجے میں ماہانہ تجارتی خسارہ 4.528 ارب ڈالر تک جا پہنچا۔ تاہم اس دباؤ کے باوجود حکومت نے بیرونی جھٹکوں کو بہتر انداز میں سنبھالا اور ایکسٹرنل اکاؤنٹ میں گھبراہٹ کی صورتحال پیدا نہیں ہونے دی۔میاں زاہد حسین نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر ملکی معیشت کے مضبوط ترین ستونوں میں سے ایک ہیں اور بڑھتے ہوئے تجارتی خسارے کے مقابلے میں معیشت کو اہم سہارا فراہم کر رہی ہیں۔ مضبوط ترسیلات زر زرمبادلہ کے ذخائر کو سہارا دینے، روپے کو مستحکم رکھنے،کرنٹ اکاؤنٹ پر دباؤ کم کرنے اور ہنگامی قرضوں کی ضرورت کو محدود کرنے میں مددگار ثابت ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جولائی تا مئی 26-2025 کے دوران سروسز ایکسپورٹس میں 17.38 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ سروسز خسارے میں 24.10 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ آئی ٹی، فری لانسنگ، پروفیشنل سروسز اور ڈیجیٹل ایکسپورٹس پاکستان کے ادائیگی کے توازن کو سہارا دینے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔میاں زاہد حسین نے کہا کہ برآمدات میں کمی تشویش کا باعث ہے۔ ترسیلات زر اور سروسز ایکسپورٹس سے ملنے والا سہارا اہم ہے، مگر پاکستان پائیدار معاشی استحکام اس وقت تک حاصل نہیں کر سکتا جب تک گڈز ایکسپورٹ کو مستحکم بنیادوں پر بحال نہیں کیا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ برآمدات میں کمی کی وجوہات میں توانائی کی بلند قیمتیں، پیچیدہ ٹیکس نظام، ریفنڈز میں تاخیر، صنعتی مسابقت میں کمی، محدود ویلیو ایڈیشن، لاجسٹک لاگت میں اضافہ اور نئی منڈیوں تک ناکافی رسائی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برآمدات ہی معاشی استحکام کی اصل بنیاد ہیں۔میاں زاہد حسین نے حکومت پر زور دیا کہ وہ برآمدات کی بحالی کے لیے پاکستانی صنعتوں کو دوسرے ممالک کے برابر نرخوں پر توانائی فراہم کرے، ریفنڈز کی فوری ادائیگی، آسان ٹیکس نظام، بہتر لاجسٹکس فراہم کرے، جبکہ تاجر برادری مصنوعات میں تنوع اور غیر روایتی منڈیوں تک موثر رسائی حاصل کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکسٹائل برآمدات کے ساتھ ساتھ پاکستان کو انجینئرنگ گڈز، فوڈ پراڈکٹس، آئی ٹی سروسز، فارماسیوٹیکل، سرجیکل گڈز، اسپورٹس گڈز، معدنیات اور ویلیو ایڈڈ زراعت کی برآمدات بھی بڑھانا ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا تجارتی خسارہ خطرے کی گھنٹی ہے مگر حکومت نے امریکہ ایران جنگ اور تیل کی قیمتوں کے معیشت پر پڑنے والے منفی اثرات کو مؤثر انداز میں سنبھالا ہے، تاہم پائیدار معاشی استحکام صرف ایکسپورٹ لیڈ گروتھ کے ذریعے ہی ممکن ہے۔مزید تجارتی خبریں
-
برائلر گوشت کی قیمت مستحکم
-
100ارب ڈالر کا برآمدی ہدف حاصل کرنے کیلئے غیر معمولی اقدامات کرنا ہونگے‘خادم حسین
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان، کے ایس ای 100انڈیکس میں 254.60 پوائنٹس کی کمی
-
پاکستانی طلبہ کو گوگل جیمنی تک ایک سال مفت رسائی خوش آئند ہے، افتخار علی ملک
-
ایس ای سی پی کا انشورنس صارفین کے تحفظ، کلیمز کی بروقت ادائیگی اور کمپنیوں کے طرزِ عمل میں شفافیت کے لیے مارکیٹ کنڈکٹ رولز کا مسودہ جاری
-
پاکستانی طلبہ کو گوگل جیمنی تک ایک سال مفت رسائی خوش آئند ہے، افتخارعلی ملک
-
برائلر گوشت کی قیمت میںمزید14روپے کلو اضافہ
-
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز، ہنڈرڈ انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 78 ہزار 212 پوائنٹس پر پہنچ گیا
-
ملک میں سونے کی قیمتیں گزشتہ روز برقرار رہنے کے بعد گھٹ گئیں
-
ملک میں سونے کی قیمت میں 3,700 روپے کمی، فی تولہ 4 لاکھ 58 ہزار 2 سو 36 روپے ہوگیا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 78 ہزار 613 پوائنٹس پر پہنچ گیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.