ع*حکومت نے گندم کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاو?ن کا فیصلہ کیا ہے، شرجیل میمن
منگل 7 جولائی 2026 18:00
(جاری ہے)
شرجیل میمن نے کہا سندھ فیشریزسیکیورٹی سروسز کے نام سے ایک ادارہ بنا رہے ہیں، جبکہ بے نظیر بھٹو فلائی اوور کا کام ایک ماہ میں مکمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، این ای ڈی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کی منظوری دی گئی ہے۔
وزیر خوراک سندھ مخدوم محبوب الزماں نے کہا کہ گندم پالیسی کے معاملے پر وفاقی حکومت سے کچھ چیزوں پر اختلاف ہے، اپنے اعتراضات سے وفاقی حکومت کو آگاہ کریں گے، ہم وفاق کی پالیسی سے متفق نہیں، صوبے خود مختار ہیں، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف قوانین کے مطابق کاروائی کا فیصلہ کیا ہے۔مخدوم محبوب الزماں نے مزید کہا کہ گندم پالیسی بنائی تھی جس میں ہم کامیاب رہے ہیں، ایک گروہ گندم کی مصنوعی قلت پیدا کر رہا ہے۔شرجیل میمن نے کہا کہ پنجاب میں غیر ملکی خواتین کے ساتھ ہونے والا واقعہ قابل افسوس ہے، اس کیس پر پنجاب حکومت نے فوری اور بہتر ایکشن لیا ہے۔انھوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کو کچھ دنوں سے نیا شوق چڑھا ہے وہ شوق پورا کریں، ایم کیو ایم وفاق میں سندھ کیمسائل پر احتجاجاً وزارتیں چھوڑ دے، پہلے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا تھا وزارت چھوڑ دیتیتھے، ایم کیو ایم وفاقی کابینہ سے علیحدگی کا بیان محض ایک بیان ہے۔انھوں نے کہا سندھ کو پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ بھارت کی مودی سرکار سندھ طاس معاہدے کی کھلی خلاف ورزی کر رہی ہے، بھارت شکست کا بدلہ سندھ طاس معاہدیکی خلاف ورزی سے لینے کی کوشش کررہا ہے، بلاول بھٹو نے دریائے سندھ اور پاکستان کے مو?قف کو مو?ثرانداز میں عالمی سطح پر پیش کیا۔شرجیل میمن نے کہا کہ پیٹرول کی سبسڈی ہم نے ایک پالیسی کے مطابق دیں تھی، سندھ میں پانی کی قلت ایک سنگین مسئلہ بن چکی ہے، چاہتے ہیں 1991 کے آبی معاہدے پر اسکی اصل روح کے مطابق عمل ہو، سندھ سے گندم غائب ہونے کی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔ انھوں نے کہا کہ صوبائی وزیرِ محنت نے اپنے محکمے میں کرپشن اور بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی۔مزید قومی خبریں
-
پٹرول لیوی بھتہ کے خلاف جمعہ کو ملک گیر مظاہرے، دھرنے ہوں گی: حافظ نعیم الرحمن
-
زیارت میں پولیس چوکی پر دہشتگرد حملہ ملک دشمن عناصر کی مذموم سازش ہے، اسپیکر سردار ایاز صادق
-
ٴْتربیلا، منگلا اور چشمہ میں قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 49 لاکھ 24 ہزار ایکڑ فٹ تک پہنچ گیا
-
زیارت میں پولیس اہلکاروں پر دہشت گرد حملہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے، طارق فضل چوہدری
-
تاجروں کی فکسڈ ٹیکس اسکیم میں رجسٹریشن کیلئے موبائل ایپ تیار کر لی گئی
-
خیبرپختونخوا میں کوئی ترقی نہیں ہوئی، وزیراعلیٰ اور صوبائی کابینہ نے اب تک صرف اڈیالہ جیل کے باہر بیٹھنے اور صوبے کے وسائل ضائع کرنے پر زور دیا ہے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
-
پاکستان اپنے آبی حقوق، قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا، دانیال چوہدری
-
وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری کی زیارت میں پولیس اہلکاروں پر دہشت گرد حملہ کی شدید مذمت
-
پنجاب بھر میں 1475 ٹریفک حادثات میں 09 افراد جاں بحق، 1715 زخمی
-
لاہورمیں 213 غیر رجسٹرڈ نجی سکولوں کو سیل کرنے کی سفارش
-
گورنر خیبرپختونخوا سے پیسکو چیف کی سربراہی میں واپڈا کے اعلی سطحی کی ملاقات
-
گورنر خیبرپختونخوا سے ٹل اور کرم کے وفد کی ملاقات،عوامی مسائل،پاکستان پیپلز پارٹی کے تنظیمی امور پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.