چین اور پاکستان کی دوستی ناقابلِ شکست شراکت داری بن چکی ہے، فینگ دہنگ
تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی، جدت طرازی اور صنعتی تعاون کے ذریعے ہی ممالک عالمی معیشت میں اپنی جگہ مستحکم کر سکتے ہیں،مقررین
جمعہ 10 جولائی 2026 14:15
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ چین آج دنیا کی دوسری بڑی معیشت، سب سے بڑا صنعتی ملک اور اشیائے تجارت کا سب سے بڑا برآمد کنندہ ہے، جبکہ انسانی تاریخ میں غربت کے خلاف سب سے بڑی کامیاب مہم بھی چین نے ہی سرانجام دی۔
قائم مقام قونصل جنرل نے کہا کہ گزشتہ 75 برسوں کے دوران پاکستان اور چین نے ہر عالمی و علاقائی تبدیلی کے باوجود باہمی اعتماد اور تعاون کی روایت برقرار رکھی۔ دونوں ممالک نے ایک دوسرے کی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کے تحفظ میں ہمیشہ بھرپور تعاون کیا، جو دوطرفہ تعلقات کی مضبوط بنیاد ہے۔اس موقع پر اکنامک ڈپلومیسی فورم کے بانی صدر ڈاکٹر محمد فاروق افضل نے اپنے خطاب میں کہا کہ موجودہ دور میں معاشی سفارت کاری قومی ترقی کا ناگزیر ستون بن چکی ہے۔ تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی، جدت طرازی اور صنعتی تعاون کے ذریعے ہی ممالک عالمی معیشت میں اپنی جگہ مستحکم کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اکنامک ڈپلومیسی فورم کا قیام اسی مقصد کے تحت عمل میں لایا گیا تاکہ سفارت کار، پالیسی ساز، کاروباری رہنما اور ماہرین ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر پاکستان کی عالمی معاشی شمولیت کو فروغ دینے کے لیے تجاویز مرتب کر سکیں۔ڈاکٹر فاروق افضل نے کہا کہ چین کی ترقی کا ماڈل پاکستان سمیت ترقی پذیر ممالک کے لیے قابلِ تقلید ہے۔ اسٹریٹجک منصوبہ بندی، پالیسیوں میں تسلسل، انسانی وسائل میں سرمایہ کاری، بنیادی ڈھانچے کی ترقی، صنعتی جدیدکاری اور تکنیکی جدت چین کی کامیابی کے بنیادی عوامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ سی پیک، شاہراہ قراقرم، توانائی، تعلیم، زراعت، ٹیکنالوجی اور عوامی روابط سمیت مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کا تعاون مثالی ہے، جبکہ مستقبل میں تجارت، ویلیو ایڈڈ مینوفیکچرنگ، مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل معیشت، گرین ڈویلپمنٹ، فنی تربیت اور نجی شعبے کے اشتراک کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔سیمینار سے زبیر موتی والا، خالد منصور، ہما بقائی اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ تقریب میں حکومت سندھ کے ایڈیشنل سیکریٹری سرمایہ کاری بہزاد امیر میمن، کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر ریحان حنیف، ایتھوپیا کے اعزازی قونصل جنرل ابراہیم تواب، چیئرمین آباد حسن بخشی، مجید عزیز، عبداللہ ذکی، شمیم احمد فرپو، فضل کریم دادا بھائی سمیت کاروباری، سفارتی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔مزید قومی خبریں
-
سوات میں طالب علم کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے اور ویڈیو بنانے کے الزام میں 3 ملزمان گرفتار
-
نئے سروس رولز سے طے شدہ سنیارٹی متاثر نہیں کی جا سکتی، سپریم کورٹ
-
حمزہ شہبازشریف کی ملتان آمد،مسلم لیگ ن کے رہنماؤں احسان الدین قریشی اور مرید عباس لنگاہ کے انتقال پر اہل خانہ سے اظہار تعزیت
-
گھوڑوں کی ریس پر آن لائن جوا کھیلنے والے 6 ملزمان گرفتار
-
واپڈا کی دریاؤں اور آبی ذخائرمیں پانی کی آمد و اخراج بارے رپورٹ جاری
-
گورنرخیبرپختونخوا کابلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
-
پنجاب بھرمیں کوڑا ٹیکس کی وصولی شروع
-
پاکستان میں 8 ماہ کے دوران 18.66 ملین موبائل ہینڈ سیٹس اسمبل کیے
-
چیچہ وطنی : نجی سولرکمپنی سے45 لاکھ سے زائد کا سامان چوری ، مقدمہ درج
-
زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری حکومت کی معاشی پالیسیوں، مالی نظم و ضبط اور بیرونی شعبے کے بہتر انتظام کا نتیجہ ہے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
-
غلط مالی فائدہ وقت گزرنے سے قانونی حق نہیں بن جاتا‘لاہور ہائیکورٹ
-
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے،خواجہ آصف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.