پاکستان کی سعودیہ پر حوثی میزائل حملوں کی شدید مذمت

خطے میں بڑھتی کشیدگی کے خاتمے کے لیے مذاکرات، سفارتکاری اور تحمل کا راستہ اختیار کریں،عثمان جدون

منگل 14 جولائی 2026 14:07

پاکستان کی سعودیہ پر حوثی میزائل حملوں کی شدید مذمت
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2026ء) اقوام متحدہ میں پاکستان کے نائب مستقل مندوب عثمان جدون نے سعودی عرب پر یمنی حوثیوں کے بیلسٹک میزائل حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ خطے میں بڑھتی کشیدگی کے خاتمے کے لیے مذاکرات، سفارتکاری اور تحمل کا راستہ اختیار کریں۔

(جاری ہے)

سلامتی کونسل کا مشرقِ وسطیٰ (یمن) کی صورتحال پر ہنگامی اجلاس ہوا جس میں پاکستان کے نائب مستقل مندوب عثمان جدون نے خطاب کیا۔

انہوں نے سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری، علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔ہنگامی اجلاس سے خطاب میں عثمان جدون نے کہا کہ پاکستان یمن کی خودمختاری، آزادی، اتحاد اور علاقائی سالمیت کی حمایت کرتا ہے۔پاکستان کے نائب مستقل مندوب نے کہا کہ خطے میں بڑھتی کشیدگی کے خاتمے کے لیے مذاکرات، سفارتکاری اور تحمل کا راستہ اختیار کریں۔