ضلع بدین میں پانی کی قلت جلد ختم ہوجائے گی، ٹیل اینڈ علاقوں تک پانی پہنچانے کا مؤثر نظام بنایا جا رہا ہے، ارباب امیر امان اللہ
منگل 14 جولائی 2026 17:19
(جاری ہے)
ارباب امیر امان اللہ نے کہا کہ سندھ حکومت گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کے خلاف سخت کارروائیاں کر رہی ہے، جن کا مقصد مصنوعی قلت کا خاتمہ، بلیک مارکیٹنگ کی روک تھام اور عوام کو مناسب نرخوں پر گندم کی دستیابی یقینی بنانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ علاقے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ پنگریو۔جھڈو روڈ کے خیرپور گمبو تا جھڈو حصے کی تعمیر کی منظوری دی جاچکی ہے، جس پر جلد عملی کام شروع ہوگا، جبکہ پنگریو۔نوکوٹ روڈ کی تعمیر بھی آئندہ مرحلے میں شروع کی جائے گی۔ ان منصوبوں کی تکمیل سے عوام کو بہتر سفری سہولیات میسر آئیں گی، تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا اور زرعی پیداوار کی نقل و حمل بھی آسان ہوگی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ کی سیاست کا محور احتجاج ہے اور وہ اپنی سیاسی موجودگی برقرار رکھنے کے لیے مسلسل احتجاج کرتی رہتی ہے، تاہم عوام مسائل کے عملی حل پر یقین رکھتے ہیں۔ بھارت کی جانب سے دریائے سندھ کے پانی کے حوالے سے اقدامات پر ردعمل دیتے ہوئے ارباب امیر امان اللہ نے کہا کہ سندھ کے عوام نے بھارتی آبی جارحیت کے خلاف بھرپور احتجاج ریکارڈ کرایا ہے اور واضح پیغام دیا ہے کہ دریائے سندھ کے پانی پر کسی بھی قسم کی ڈاکہ زنی یا ناجائز قبضے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ دریائے سندھ سندھ کی زندگی، زراعت اور معیشت کی بنیاد ہے، اس کے پانی کے تحفظ کے لیے سندھ کے عوام ہر سطح پر متحد ہیں اور اپنے حق کے دفاع سے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔مزید قومی خبریں
-
کوہاٹ ، طوفانی بارش سے مکان کی چھت گر گئی، خواتین اور بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
-
ایبٹ آباد،میزائل چوک میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ،دو افراد زخمی
-
شہیدوں کی قربانیوں کو تنخواہ یا مراعات سے نہیں تولا جا سکتا،مولانا فضل الرحمان شہدا کے خاندانوں اور عوام سے معافی مانگیں، محمد حنیف عباسی
-
گورنر خیبرپختونخوا سے سعودی عرب کے سفیر کی ملاقات ، صوبہ میں معدنیات و دیگر ذخائر بارے بریف کیا
-
کراچی: جعلی کال سینٹر کے خلاف کارروائی، پیپلز پارٹی کے مقامی عہدیدار گرفتار
-
کراچی: ایک ہی خاندان کے 4 بچوں میں ایچ آئی وی کی تصدیق
-
چیچہ وطنی : حکومت ملک میں سماجی تحفظ کے نظام کو مزید موثر اور جامع بنا رہی ہے، سید عمران احمد شاہ
-
پاک فوج صرف ایک ادارہ نہیں، قوم کے وقار، سلامتی اور بقاکی علامت ہے،طارق فضل
-
ماجد ستی قتل کیس،ملزم فرخ کھوکھر سمیت 3 ملزمان کو عمر قید کی سزا
-
کراچی : کم عمر بچی کا نکاح پڑھانے سے انکار پر مولوی پر تشدد ، مقدمہ درج
-
الیکشن کمیشن کے نو تعینات افسران کا وفاقی آئینی عدالت کا مطالعاتی دورہ، عدالتی نظام اور آئینی دائرہ اختیار پر بریفنگ دی گئی
-
لاہور،خطرناک ون ویلنگ کرنے والا ملزم گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.