پاک افواج کے خلاف نفرت انگیز بیانیہ ملک و قوم کے مفاد میں نہیں‘ اسپیکر ملک محمد احمد خاں
ریاستی اداروں ،پاک افواج پر حملے یا انکی توہین کسی صورت قابل قبول نہیں ،قانون کے مطابق ہر شخص کو اپنے اعمال کا جواب دینا ہوگا بلھے شاہ پیسنجر ٹرین کی 16سال بعد بحالی پر کھڈیاں خاص میں تاریخی عوامی استقبال،سپیکر پنجاب اسمبلی نے شہدا اور پاک افواج کے احترام پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کا عزم دہرایا، ترقیاتی منصوبوں کے تسلسل کا اعلان
ہفتہ 18 جولائی 2026 19:12
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بلھے شاہ پیسنجر ٹرین کی 16سال بعد بحالی علاقے کے عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا، جسے مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے پورا کیا۔
انہوں نے وزیر ریلوے اور پارٹی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ہمیشہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل پر یقین رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کھڈیاں خاص سرحدی علاقہ ہے اور یہاں کے عوام نے ہر مشکل وقت میں پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر وطن کا دفاع کیا ہے۔ انہوں نے پاک افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہدا کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور ان کے بارے میں غیر ذمہ دارانہ بیانات ناقابل قبول ہیں۔وزیر مملکت ملک رشید احمد خاں نے اپنے خطاب میں کہا کہ وفاقی وزیر ریلوے اور حکومت کی کاوشوں سے صرف تین ماہ میں بلھے شاہ پیسنجر ٹرین کو دوبارہ بحال کیا گیا، جو علاقے کے لیے تاریخی پیش رفت ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ مستقبل میں ٹرین کی بوگیوں کی تعداد بڑھا کر 10سے 12کی جائے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ مسافروں کو سفری سہولت میسر آ سکے۔ انہوں نے کہا کہ پاک افواج نے ملک کے دفاع کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں اور پوری قوم ان قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں نے کہا کہ موجودہ دور میں اطلاعات لمحوں میں پوری دنیا تک پہنچتی ہیں اور اسی بنیاد پر رائے عامہ تشکیل پاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہدا کی عزت و حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا اور اگر آئندہ بھی کسی نے شہدا یا پاک افواج کی قربانیوں کو متنازع بنانے کی کوشش کی تو عوام پہلے کی طرح بھرپور ردعمل دیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی دفاعی صلاحیت کو دنیا تسلیم کر چکی ہے اور وطن کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے سپاہیوں اور افسران کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک افواج کے خلاف نفرت انگیز بیانیہ ملک و قوم کے مفاد میں نہیں۔سپیکر پنجاب اسمبلی نے کھڈیاں خاص اور گردونواح کی ترقی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے علاقے کے لیے کروڑوں روپے کے ترقیاتی فنڈز فراہم کیے ہیں اور دیہی علاقوں کی ترقی کو خصوصی ترجیح دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہتر سڑکیں، تعلیمی ادارے، بنیادی سہولیات اور عوامی فلاح کے منصوبے حکومت کی اولین ترجیح ہیں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ مستقبل میں کھڈیاں خاص میں یونیورسٹی سمیت مزید بڑے منصوبے بھی مکمل کیے جائیں گے۔انہوں نے اپنے خطاب کے اختتام پر کہا کہ ریاستی اداروں اور پاک افواج پر حملے یا ان کی توہین کسی صورت قابل قبول نہیں اور قانون کے مطابق ہر شخص کو اپنے اعمال کا جواب دینا ہوگا۔تقریب کے اختتام پر جیسے ہی بلھے شاہ پیسنجر ٹرین کھڈیاں خاص ریلوے اسٹیشن پر پہنچی، شرکا نے پرتپاک استقبال کیا۔ عوام نے ٹرین کی بحالی کو علاقے کے لیے تاریخی سنگ میل قرار دیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ریلوے سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں کا سلسلہ بھی اسی طرح جاری رکھا جائے۔مزید قومی خبریں
-
ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمشو بی بی عرف عائشہ کے قتل کے حوالے اہم پیشرفت سامنے آگئی
-
سود خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن، ایک ہفتے میں 25 ملزمان گرفتار
-
کراچی؛ سوتیلی بیٹی سے زیادتی کا الزام، ملزم گرفتار
-
پشاور، مرغیوں پرجوا کرنے میں 5ملزمان گرفتار
-
طلال چوہدری کی اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت، حکومت کسی سیاسی جماعت کے سیاسی موقف یا احتجاج کے حق سے انکار نہیں کرتی ، وزیر مملکت برائے داخلہ
-
گورنر فیصل کریم کنڈی سے خیبرپختونخوا کے مائیکرو بائیولوجسٹس، بائیوٹیکنالوجسٹس اور بائیو کیمسٹس کے وفد کی ملاقات
-
سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی (کل )اہم پریس کانفرنس کریں گے
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کا سینئر صحافی قاضی ندیم اقبال کے انتقال پر اظہار افسوس
-
کابینہ کمیٹی برائے ایسٹ مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب کا پہلا اجلاس
-
مطالبات کی منظوری تک سڑکوں سے نہیں اٹھیں گے، حافظ نعیم الرحمن
-
خواجہ سلمان رفیق سے تحریکِ نفاذ فقہ جعفریہ کے وفد کی ملاقات
-
اپوزیشن کی سیاست ختم ہوچکی ہے اور اب ملاقاتوں کے حوالے سے ہمدردی کارڈ کھیل رہی ہے ،طلال چوہدری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.