گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کا جماعت اسلامی کے جنرل سیکریٹری امیر العظیم کے انتقال پر اظہارِ افسوس

جمعرات 23 جولائی 2026 21:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2026ء) گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے جماعت اسلامی پاکستان کے جنرل سیکریٹری امیر العظیم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو گورنر ہائوس سے جاری اپنے تعزیتی پیغام میں گورنر سندھ نے مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ امیر العظیم نے انسانیت کی بے لوث خدمت انجام دی، ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔