بھارت میں جین زی تحریک مودی سرکارکیلئے بڑا سیاسی امتحان بن گئی،نوجوانوں کی تحریک نے مودی سرکار کی انتظامی نااہلی کو دنیا بھر کے سامنے عیاں کردیا،برطانوی نشریاتی ادارہ

ہفتہ 25 جولائی 2026 12:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2026ء) بھارت میں جین زی کی تحریک مودی سرکارکیلئے بڑا سیاسی امتحان بن گئی،نوجوانوں کی تحریک نے مودی سرکار کی انتظامی نااہلی کو دنیا بھر کے سامنے عیاں کردیا۔برطانوی نشریاتی ادارہ کے مطابق پیپر لیکس اور امتحانی بدانتظامی بی جے پی کمزور حکومتی گرفت کونمایاں کررہی ہے،طویل حکمرانی کے باوجود مودی حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی صحافی نیہا پونیا کا کہنا ہے کہ مودی حکومت میں 152 پرچے لیک ہونے سے 7.5 کروڑ طلبہ سخت متاثر ہوئے ہیں۔عالمی جریدہ الجزیرہ کے مطابق بی جے پی کا بارہ سالہ سوشل میڈیا کنٹرول اب مودی مخالف نوجوانوں کی آواز میں بدل رہا ہے،مودی نواز میڈیا میں نظرانداز کیے جانے پرنوجوانوں نےسوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا رخ کر لیا۔ بھارتی جریدہ دی وائر کے بانی سدھارتھ وردراجن کے مطابق گودی میڈیا مودی حکومت کی حمایت جبکہ نوجوانوں کے مسائل کو نظر انداز کر رہا ہے۔کانگریس رہنما راہول گاندھی نے مودی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حکومت احتجاج کے دوران پیلٹ گنز کے استعمال سے انکار کرتی رہی جبکہ متاثرہ طلبہ نے حقیقت آشکار کر دی ہے۔