صاحبزادہ حامد سعید کاظمی کا مفتی ریاض احمد اویسی کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار افسوس

ہفتہ 25 جولائی 2026 17:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2026ء) ملک کی ممتاز شخصیات سابق وفاقی وزیر مذہبی امور اور تنظیماتِ اہلِ سنت پاکستان کے سربراہ صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی،چیئرمین پاکستان سنی تحریک انجینئر ثروت اعجاز قادری،سابق رکنِ قومی اسمبلی میاں جلیل احمد شرقپوری، وفاق المدارس الاسلامیہ الرضویہ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر مفتی محمد کریم خان، انجمنِ طلبہ اسلام کے مرکزی صدر فیصل قیوم ماگرے، تنظیماتِ اہلِ سنت پاکستان کے ترجمان محمد اکرم رضوی،مرکزی جماعتِ اہلِ سنت کے سیکرٹری اطلاعات سید احسان گیلانی اور صاحبزادہ حامد رضا نے وفاق المدارس الاسلامیہ الرضویہ پاکستان (جنوبی) پنجاب کے صدر علامہ مفتی ریاض احمد اویسی کی ہمشیرہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج و افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

قائدین نے مرحومہ کے لیے مغفرت، بلندی درجات اور جنت الفردوس میں اعلی مقام کی دعا کرتے ہو ئےکہا کہ اللہ تعالی مرحومہ کی کامل مغفرت فرمائے۔