بارش کے پہلے قطرے پر کراچی کے 200 فیڈر ٹرپ کر گئے، شہری اندھیروں میں ڈوب گئے، منعم ظفر خان
کے الیکٹرک، اربن فلڈنگ، پانی، صحت اور ترقیاتی منصوبوں پر سندھ حکومت کو شدید تنقید، 7 اگست کو ملک گیر احتجاج کا اعلان
ہفتہ 25 جولائی 2026 17:30
(جاری ہے)
منعم ظفر خان نے کہا کہ جماعت اسلامی نیپرا اور عدالتوں میں عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے اور بلا تعطل بجلی کی فراہمی تک جدوجہد جاری رہے گی۔انہوں نے کہا کہ مون سون بارشوں کے آغاز کے ساتھ کراچی میں اربن فلڈنگ کا شدید خطرہ موجود ہے، مگر نالوں کی صفائی بروقت نہیں کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ صفائی کے لیے 53 کروڑ روپے مختص کیے گئے لیکن نتائج نظر نہیں آ رہے۔ انہوں نے میئر کراچی پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ٹاؤن چیئرمینز اور متعلقہ اداروں کو اعتماد میں نہ لینے کے باعث بدانتظامی پیدا ہوئی۔انہوں نے مواچھ گوٹھ میں سات سالہ بچے کی گٹر میں گر کر ہلاکت کو حکومتی غفلت قرار دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال بھی 19 افراد کھلے گٹروں میں گر کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔منعم ظفر خان نے ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی سے متاثرہ بچوں کی تعداد اور اموات پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سندھ حکومت سے فوری جواب طلب کیا۔ انہوں نے پرانی سرنجوں کے استعمال کو انسانی جانوں سے کھیلنے کے مترادف قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ کراچی کی نصف آبادی آج بھی پانی کی قلت کا شکار ہے، کے فور منصوبے میں تاخیر اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کی سست روی پر وفاق اور سندھ حکومت دونوں ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے یونیورسٹی روڈ، نیپا تا حسن اسکوائر پائپ لائن اور کریم آباد انڈر پاس کی تعمیر میں تاخیر کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔منعم ظفر خان نے کہا کہ احتجاج کرنا عوام کا آئینی اور جمہوری حق ہے اور 7 اگست کو پورے پاکستان میں مرکزی شاہراہوں پر عوامی احتجاج کیا جائے گا، جس سے حکومت کو عوام کی آواز سننا پڑے گی۔مزید اہم خبریں
-
آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پولنگ جاری، پیپلز پارٹی کا ن لیگ پر دھاندلی کا الزام
-
پاکستان میں براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے سے نیپال کے نرمل پرجا سمیت 10 کوہ پیماء جان کی بازی ہار گئے
-
آزادکشمیر قانون سازاسمبلی کے انتخابات کا دوسرا مرحلہ‘مظفرآبا دڈویژن سمیت21 نشستوں پرپولنگ آج ہوگی
-
محسن نقوی تو خود ایک پاورہاؤس ہیں، سسٹم کی کسمپرسی پہ ان کے خیالات سے اتفاق کرتا ہوں
-
نون لیگ اور پیپلزپارٹی کے درمیان میرپورڈویژن کی بعض نشستوں پر دوبارہ پولنگ کروانے پر اتفاق
-
’ہنسنا منع ہے‘ کے میزبان تابش ہاشمی کا بڑا اعلان
-
راولاکوٹ ڈویژن میں الیکشن کی حتمی تاریخ کا انحصار امن وامان کی صورتحال پر ہے. چیف الیکشن کمشنر آزادکشمیر
-
ڈئیراسٹیبلشمنٹ! پہلے آپ نے کہلوایا کہ نوازشریف سسلین مافیا ہے، خراب نظام کو عمران خان ٹھیک کرے گا
-
امریکا کا ویزا بانڈ پروگرام کو مستقل کرنے کا فیصلہ
-
ایران کی علاقائی ممالک کو امریکا کی حمایت سے گریز کی وارننگ
-
عام انتخابات 2024 کا یہ جتنا مرضی کہہ لیں، بچے بچے کو پتہ ہےکہ ن لیگ بری طرح سے ہاری ہے
-
سیاست اور رئیل اسٹیٹ سے وابستہ لوگوں نے پرتگال میں کاروبار بنائے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.