نیشنل انٹر ڈیپارٹمنٹل نیٹ بال چیمپیئن شپ (کل )سے شروع ہوگی

افتتاحی میچ میں پاکستان آرمی کا مقابلہ پاکستان نیوی سے ہوگا

جمعہ 31 جولائی 2026 12:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2026ء) نیشنل انٹر ڈیپارٹمنٹل نیٹ بال چیمپیئن شپ (کل)ہفتہ سے پی ایس بی کوچنگ سنٹر کراچی میں شروع ہوگی۔ افتتاحی میچ میں پاکستان آرمی کا مقابلہ پاکستان نیوی سے ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق چیمپئن شپ میں چیمپئن شپ میں چار ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان آرمی، پاکستان نیوی، پاکستان پولیس اور پی این ایف ایلیٹ اکیڈمی کی ٹیمیں شامل ہیں، یکم اگست کو چار میچ کھیلے جائیں گے پہلے میچ میں پاکستان آرمی کا مقابلہ پاکستان نیوی سے ہوگا۔

(جاری ہے)

دوسرا میچ پاکستان پولیس اور پی این ایف ایلیٹ اکیڈمی کی ٹیمیں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ تیسرے میچ میں پاکستان آرمی اور این ایف ایلیٹ اکیڈمی کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی اور چوتھے میں پاکستان نیوی اور پاکستان پولیس کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگے۔ 2 اگست کو بھی چار میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلے میچ میں پاکستان آرمی اور پاکستان پولیس کی ٹیموں کا ٹکڑائو ہوگا۔ دوسرے میچ میں پاکستان نیوی اور این ایف ایلیٹ اکیڈمی کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ اس کے علاوہ پوزیشن میچز کھیلے جائیں گے۔ چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔