نواب خان کی قومی والی بال ٹیم کو سنٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ میں کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد

جمعہ 31 جولائی 2026 12:56

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2026ء) سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن سوات کے صدر حاجی نواب خان نے قومی والی بال ٹیم کے کھلاڑیوں کو سنٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ میں کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد دی ہے اور امید ظاہر کی ہے قومی والی بال ٹیم کے کھلاڑی آئندہ بھی بین الاقوامی سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کریں گے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ لیاقت جمنازیم اسلام آباد میں کھیلی گئی سنٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے پہلی، بنگلہ دیش نے دوسری، سری لنکا نے تیسری، ازبکستان نے چوتھی، کرغیزستان نے پانچواں اور نیپال نے چھٹی پوزیشن حاصل کی۔