براڈ پیک حادثہ، برفانی تودے سے ملی 2 لاشوں کی شناخت ہو گئی

جمعہ 31 جولائی 2026 20:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2026ء) پاکستان میں موجود دنیا کی 12 ویں بلند ترین چوٹی براڈ پیک کیمپ 3 پر برفانی تودے سے ملنے والی 2 لاشوں کی شناخت ہو گئی۔بیس کیمپ ذرائع کے مطابق لاشیں نیپالی کوہ پیما پورن بہادر گرونگ اور عمانی کوہ پیما نادرا الحار کی ہیں۔

(جاری ہے)

بیس کیمپ ذرائع کے مطابق برفانی ملبے سے اب تک 4 لاشیں نکالی گئی ہیں،براڈ پیک پر تودہ گرنے سے لاپتہ ہوئے 10 کوہ پیمائوں میں سے 4 کی لاشیں مل گئیںواضح رہے کہ براڈ پیک پر 10 کوہ پیما برفانی تودے میں دب گئے تھے۔

لاپتہ ہونے والے کوہ پیماں میں نیپال کے معروف کوہِ پیما نمس دائی بھی شامل ہیں جبکہ ہنزہ کے سہیل سخی بھی براڈ پیک حادثے کے بعد لاپتہ کوہ پیماں میں شامل ہیں۔علاوہ ازیں ایک امریکی، ایک چینی کوہ پیما بھی حادثے کے شکار کلائمبرز میں شامل ہیں۔وزیر سیاحت نیک نام کریم نے کہا کہ براڈ پیک میں لاپتہ ہونے والے کوہ پیماں کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے اور اس حوالے سے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں، محکمہ سیاحت کی ٹیم لوجسٹک سپورٹ فراہم کر رہی ہے۔