سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 23 بیڈمنٹن چیمپئن شپ کا انعقاد
جمعہ 31 جولائی 2026 20:53
(جاری ہے)
ایونٹ کے دوران مردوں اور خواتین کےٹیم ایونٹس،سنگلزاورڈبلز مقابلوں میں انتہائی سنسنی خیز اور دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملے۔
مردوں کے ٹیم ایونٹ میں ضلع سرگودھا نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے چیمپئن شپ اپنے نام کی جبکہ ضلع میانوالی رنر اپ رہا۔ خواتین کے ٹیم ایونٹ میں بھی ضلع سرگودھا نے ضلع بھکر کو شکست دے کر چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔مردوں کے سنگلز فائنل میں بھکر کے احمد نیازی نے سرگودھا کے طاہر سلطان کو شکست دی جبکہ خواتین کے سنگلز فائنل میں سرگودھا کی ثنا رمضان نے بھکر کی ایمان کو ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ مردوں کے ڈبلز مقابلے میں بھکر کے احمد اور حسیب کی جوڑی نے سرگودھا کے کاشان اور سلطان کو شکست دی، جبکہ خواتین کے ڈبلز میں بھکر کی ایمان اور مریم نے سرگودھا کی ثنا اور عائشہ کو ہرا کر کامیابی حاصل کی۔چیمپئن شپ میں مجموعی طور پر زیادہ تر ٹرافیاں، اور انفرادی اعزازات سرگودھا کے کھلاڑیوں کے حصے میں آئے، جس پر ڈویژنل سپورٹس آفیسر رانا ندیم انجم، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرز اور دیگر مہمانوں نے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر سرگودھا میڈم صائمہ منظور کو خصوصی مبارکباد پیش کی۔ مقررین نے کہا کہ صائمہ منظور کی محنت، بہترین منصوبہ بندی، کھلاڑیوں کی مسلسل رہنمائی اور کھیلوں کے فروغ کے لیے انتھک کاوشوں کے باعث سرگودھا کے کھلاڑی نمایاں کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں، جو پورے ضلع کے لیے باعثِ فخر ہے۔بعد ازاں تقسیمِ انعامات کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں ڈویژنل سپورٹس آفیسر رانا ندیم انجم، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر سرگودھا صائمہ منظور اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر بھکر نے کامیاب کھلاڑیوں اور آفیشلز میں ٹرافیاں اور سووینئرز تقسیم کیے۔ اس موقع پر سرگودھا کے انٹرنیشنل بیڈمنٹن کھلاڑی محمد رضوان نے اپنے سپورٹس برانڈ وکٹر کی جانب سے باصلاحیت کھلاڑیوں میں شرٹس اور ریکٹس بھی تقسیم کیے۔ اپنے خطاب میں ڈویژنل سپورٹس آفیسر رانا ندیم انجم نے کہا کہ حکومت پنجاب اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں منوانے کے لیے بہترین مواقع فراہم کر رہے ہیں۔ ایسے صحت مند اور معیاری مقابلوں سے نئی صلاحیتیں سامنے آئیں گی جو مستقبل میں پنجاب اور پاکستان کا نام روشن کریں گی۔تقریب میں تحصیل سپورٹس آفیسرز عظمت اقبال، شہریار سیال، سجاد حیدر، طیب بشیر (ایڈمنسٹریٹر)، فرحت عباس (ڈویژنل کوچ)، نیشنل اتھلیٹ علی، ڈائریکٹر سپورٹس ریڈر کالج جنید خان، حیدر اور ویمن کوچ علیزے سمیت کھیلوں سے وابستہ شخصیات کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
عارف والا ،جشن آزادی فٹبال گولڈ کپ میلہ 14۔ اگست کو حیدری فٹبا ل گراؤنڈ عارفوالا میں ہوگا
-
جشنِ آزادی سپورٹس مقابلے، فٹ بال میچ میں ٹیم گرین کامیاب
-
ایران کرکٹ ایسوسی ایشن کے وفد کا پی سی بی ہیڈکوارٹرز اور قذافی اسٹیڈیم کا دورہ
-
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر پنڈی ایکسپریس کی سالگرہ جمعرات کو منائی گئی
-
مچل سٹارک ٹیسٹ کرکٹ کے کامیاب ترین لیفٹ آرم بولر بن گئے
-
ڈارون ٹیسٹ،حسن محمود کی تباہ کن بولنگ، آسٹریلیا 198 رنز پر آل آئوٹ
-
10 سال بعد پاکستان میں اے ایف سی سرٹیفکیٹ ریفریشر کوچنگ کا انعقاد
-
ْشان مسعود نے سافٹ بال سے بیٹنگ شروع کردی، پہلے ٹیسٹ میں شرکت کیلئے پرامید ہیں،سرفرازاحمد
-
اتھلیٹکس فیڈریشن کی جشن آزادی کے موقع پر ملک بھر میں اتھلیٹکس مقابلے منعقد کروانے کی ہدایات جاری
-
معرکہ حق آزادی کپ ٹین پن بالنگ چیمپئن شپ، مینز سنگلز کے مقابلوں میں بارہ کھلاڑیوں نے اگلے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا
-
دوسرے نعمان میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں مانیار کلب نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
-
ایجبسٹن میں دی ہنڈریڈ کا میچ بھی سورج گرہن سے متاثر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.