حاجی نواب خان کی قومی والی بال ٹیم کو سنٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ میں کامیابی پر مبارکباد

جمعہ 31 جولائی 2026 20:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2026ء) سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن سوات کے صدر حاجی نواب خان نے قومی والی بال ٹیم کے کھلاڑیوں کو سنٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے امید ظاہر کی کہ قومی والی بال ٹیم کے کھلاڑی آئندہ بھی بین الاقوامی سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کریں گے۔ واضح رہے کہ لیاقت جمنازیم اسلام آباد میں کھیلی گئی سنٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے پہلی، بنگلہ دیش نے دوسری، سری لنکا نے تیسری، ازبکستان نے چوتھی، کرغزستان نے پانچویں جبکہ نیپال نے چھٹی پوزیشن حاصل کی۔