نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم میں جاری پاکستان-کوریا ٹیسٹ سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم نےجنوبی کوریا کو 1-3 سے شکست دے دی
ہفتہ 1 اگست 2026 20:22
(جاری ہے)
انکے ہمراہ ڈی جی پی ایس بی سپورٹس بورڈ یاور حسین بھی موجود تھے۔
تفصیلات کے مطابق میچ کا پہلا ہاف سخت مقابلے کے بعد برابر رہا۔ میچ کے 30 ویں منٹ میں جنوبی کوریا کے کھلاڑی سن ڈین نے فیلڈ گول اسکور کر کے اپنی ٹیم کو 0-1 کی برتری دلائی۔ تاہم، ہاف ٹائم کے فوراً بعد پاکستان نے زبردست کم بیک کیا۔ میچ کے 33 ویں منٹ میں عبدالرحمن نے شاندار فیلڈ گول کے ذریعے مقابلہ 1-1 سے برابر کر دیا۔ بعد ازاں قومی ٹیم نے میچ پر مکمل گرفت حاصل کر لی۔ پاکستان ٹیم کے کپتان ابوبکر محمود نے میچ کے 52 ویں منٹ میں پینلٹی کارنر کے ذریعے خوبصورت گول اسکور کر کے پاکستان کو 1-2 کی برتری دلائی۔ میچ کے بالکل آخری منٹ (60 ویں منٹ) میں کپتان ابوبکر محمود نے ایک بار پھر پینلٹی کارنر کو گول میں تبدیل کرتے ہوئے پاکستان کی فتح 1-3 سے یقینی بنا دی۔شاندار کارکردگی اور 2 اہم گول اسکور کرنے پر قومی ٹیم کے کپتان ابوبکر محمود کو میچ کا بہترین کھلاڑی (مین آف دی میچ) قرار دیا گیا۔ اج کے میچ کو فہد علی خان اور اسد عباس نے سپروائز کیا ۔ جبکہ ریزرو ایمپائر محمد ساجد رضا تھے۔ویڈیو ایمپائر ہارون رشید تھے ۔اسکورنگ جج عدنان شہزاد ،ٹائمنگ جج محبوب جاوید، ٹیکنیکل آفیشل حمزہ طفیل تھے۔ ٹیکنیکل ڈیلیگیٹ محمد شفیق, ایمپائر منیجر فیض محمد فیضی، میڈیا کو آرڈینیٹر محمد وقاص شیخ، پی ایچ ایف کیمپ کوآرڈینیٹر عبدالناصر اخونزادہ،چیف کوآرڈینیٹر اینڈ آپریشن نجیب خٹک کے علاوہ دیگر آفیشلز بھی موجود تھے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
عارف والا ،جشن آزادی فٹبال گولڈ کپ میلہ 14۔ اگست کو حیدری فٹبا ل گراؤنڈ عارفوالا میں ہوگا
-
جشنِ آزادی سپورٹس مقابلے، فٹ بال میچ میں ٹیم گرین کامیاب
-
ایران کرکٹ ایسوسی ایشن کے وفد کا پی سی بی ہیڈکوارٹرز اور قذافی اسٹیڈیم کا دورہ
-
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر پنڈی ایکسپریس کی سالگرہ جمعرات کو منائی گئی
-
مچل سٹارک ٹیسٹ کرکٹ کے کامیاب ترین لیفٹ آرم بولر بن گئے
-
ڈارون ٹیسٹ،حسن محمود کی تباہ کن بولنگ، آسٹریلیا 198 رنز پر آل آئوٹ
-
10 سال بعد پاکستان میں اے ایف سی سرٹیفکیٹ ریفریشر کوچنگ کا انعقاد
-
ْشان مسعود نے سافٹ بال سے بیٹنگ شروع کردی، پہلے ٹیسٹ میں شرکت کیلئے پرامید ہیں،سرفرازاحمد
-
اتھلیٹکس فیڈریشن کی جشن آزادی کے موقع پر ملک بھر میں اتھلیٹکس مقابلے منعقد کروانے کی ہدایات جاری
-
معرکہ حق آزادی کپ ٹین پن بالنگ چیمپئن شپ، مینز سنگلز کے مقابلوں میں بارہ کھلاڑیوں نے اگلے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا
-
دوسرے نعمان میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں مانیار کلب نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
-
ایجبسٹن میں دی ہنڈریڈ کا میچ بھی سورج گرہن سے متاثر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.