حکومت اب عملی طور پر فارغ ہو گئی ہے، فواد چوہدری

3 وفاقی وزراء وزیراعظم کو کہہ رہے ہیں، تمہاری اوقات، حیثیت ہی نہیں ہے تیر کمان سے نکل گیا ہے، اب واپس نہیں آ سکتا؛ سابق وفاقی وزیر

Sajid Ali ساجد علی اتوار 2 اگست 2026 16:34

حکومت اب عملی طور پر فارغ ہو گئی ہے، فواد چوہدری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 اگست 2026ء) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت اب عملی طور پر فارغ ہو چکی ہے، ملک کا موجودہ نظام کولیپس کرچکا ہے، اس میں بنیادی تبدیلی ناگزیر ہو چکی ہے، سیاسی جماعتوں اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان مذاکرات کی ضرورت ہے، تاہم عمران خان کے بغیر ایسا کوئی بھی ڈائیلاگ مکمل نہیں ہوسکتا۔ اس حوالے سے فواد چوہدری نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومت اب عملی طور پر فارغ ہوگئی ہے، 3 وفاقی وزیر وزیراعظم کو کہہ رہے ہیں کہ تمہاری اوقات، حیثیت ہی نہیں ہے، تیر کمان سے نکل گیا ہے، اب واپس نہیں آ سکتا، باقی رہی بات بیانیہ کی تو جس دن عدم اعتماد کی تحریک ہو رہی تھی، ہم تو اُس دن بھی کہہ رہے تھے، اگلے دس سال ہم ہی حکومت کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے پنجاب کی تقسیم کے حوالے سے کہا کہ آغاز نہیں ہوگا یہ تو یا ہوگا یا نہیں ہوگا، یہ تو نہیں پنجاب تقسیم ہو جائے اور باقی صوبے ایسے ہی رہیں جہاں اصل مسائل ہیں، پنجاب تو ظاہر ہے تاریخی اعتبار سے گورننس سمیت کے ہر حوالے سے زیادہ بہتر ہے، پاکستان بلوچ اور سندھی وڈیروں کیلئے نہیں بنایا گیا کہ ان کے تحفظ کیلئے سارا نظام بنا جائے، اس نظام میں تبدیلی لائی جائے بلوچستان کو اصل شکل میں بحال کریں جو 1970ء سے پہلے تھا۔

سابق وفاقی وزیر کہتے ہیں کہ موجودہ نظام اپنی افادیت کھوچکا ہے اور اس میں اصلاحات ناگزیر ہیں کیوں کہ نظام کولیپس کرچکا ہے اور نئے نظام کی ضرورت ہے، اس پر ملک میں اتفاق ہے، ٹحریک انصاف پہلے کہہ رہی تھی باقی اب کہہ رہے ہیں، اس نظام میں تبدیلی کیا ہو یہ بحث ہے، نئے صوبے، مقامی حکومتیں یا ذیلی صوبے، ان موضوعات پر طویل گفتگو ہو سکتی ہے لیکن یہ کہنا کہ نہیں ایسے ہی چلتا رہے یہ تو ممکن نہیں، ایسے تو نہیں چل سکتا۔

حکومتی اخراجات پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مریم صفدر اور دیگر وزرائے اعلی نے جتنے پیسے خرچ کیے اتنے تو مغل بادشاہوں نے خرچ نہیں کیے تھے، 11 ارب کا جہاز لے لیا، مریم صفدر ایک تقریب میں گئی تو کہا ذیشان کیک لے آئے تھے، کتنے کیک ہیں؟ اس نے کہا 8 ہزار کیک ہیں، پھر جس طریقے سے صحافیوں میں وکیلوں میں پیسے بانٹے جا رہے ہیں بیوروکریٹس کو 2 ارب روپیہ دے دیا گیا۔