جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کی تاریخی مشترکہ دفاعی معاہدے پر پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کومبارکباد
اتوار 9 اگست 2026 12:02
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ اسلامی دنیا کے اہم اور بااثر ممالک ہیں اور ان کے درمیان دفاعی تعاون کا فروغ نہ صرف تینوں ممالک بلکہ پورے خطے کے امن، استحکام اور سلامتی کے لیے مثبت پیش رفت ہے ۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ معاہدہ باہمی تعاون کے نئے دور کا آغاز ثابت ہوگا اور مسلم ممالک کے درمیان مزید قریبی رابطوں اور مشترکہ اقدامات کی راہ ہموار کرے گا۔ محمود احمد ساغر نے کہا کہ مضبوط دفاعی تعاون کا بنیادی مقصد خطے میں امن، خودمختاری، علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی کا تحفظ ہونا چاہیے۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ مسلم ممالک کو باہمی اختلافات کو مذاکرات اور سفارتی ذرائع سے حل کرتے ہوئے ایک دوسرے کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ تنازعہ جموں و کشمیر سمیت دنیا بھر میں دیرینہ تنازعات اور مسائل کے پرامن اور منصفانہ حل کے لیے بھی مسلم دنیا کا متحد ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے، مسلم ممالک کی اجتماعی آواز عالمی سطح پر امن، انصاف، انسانی حقوق اور حقِ خودارادیت کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ محمود ساغر نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کی قیادت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ یہ تاریخی معاہدہ تینوں برادر ممالک اور پوری مسلم امہ کے لیے امن، استحکام، سلامتی اور خوشحالی کا ذریعہ بنے۔مزید قومی خبریں
-
صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ خواجہ سلمان رفیق کا صوبائی ایمرجنسی سنٹرکا دورہ
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 زخمیوں سمیت 6 ڈاکو گرفتار
-
کراچی، گارمنٹ فیکٹری میں خوفناک آگ، فائر بریگیڈ نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابو پالیا
-
وزیراعظم سے وفاقی وزیر رضا حیات ہراج کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال
-
گیارا اگست مساوی شہریت کے عہد کی تجدید کا دن ہے، شازیہ مری
-
پاکستان کی آم برآمدات 2026 سیزن کے دوران 44,882 ٹن تک پہنچ گئیں
-
گاڑی کا شیشہ ٹوٹنے پر 10 سالہ بچے پر مبینہ تشدد،ملزم گرفتار
-
پولیس کا آئس منشیات کا بڑا نیٹ ورک پکڑ لیا،کروڑوں مالیت کی آئس اسمگلنگ کی کوشش ناکام
-
کراچی میں مزار کے قریب 3 بوریوں سے شخص کی کٹی ہوئی لاش برآمد
-
روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں جولائی کے دوران 28 کروڑ 20 لاکھ ڈالر موصول
-
میر رضا قتل کیس میں اہم پیش رفت، مقتول کے معدے سے تیزاب کی موجودگی کے شواہد مل گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.