Live Updates

پاکستان،سعودی عرب اورترکیہ کے مشترکہ دفاعی معاہدے کو امت مسلمہ کی تاریخ کا فیصلہ کن موڑہے،فرح ناز اکبر

اتوار 9 اگست 2026 17:50

۳ ٓاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اگست2026ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) شعبہ خواتین اسلام آباد کی صدرو رکن قومی اسمبلی ووفاقی پارلیمانی سیکرٹری قومی ورثہ و ادب فرح ناز اکبرنے پاکستان،سعودی عرب اورترکیہ کے مشترکہ دفاعی معاہدے کو امت مسلمہ کی تاریخ کا فیصلہ کن موڑ قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ آج مکہ مکرمہ کی مقدس سرزمین سے دنیا کو ایک پیغام ہے کہ مسلم دنیا متحد ہے، مکرمکرمہ کی چھائوں تلے تین بڑی معاشی ،عسکری وسیاسی طاقتوں کا یکجاہونا پوری امت کی خوشحبری ہے،پاکستان سعودی عرب اورترکیہ کامشترکہ دفاعی معاہدہ عالم اسلام کے نئے باب کاآغازہے، وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے سعودی وترک قیادت کے ساتھ مل کر قوم کا سرفخرسے بلند کردیا ہے،پاکستان ہمیشہ عالمی سطح پر مسلم اتحاد اور اجتماعی سلامتی کا علمبردار رہے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ باہمی دفاعی معاہدے سے نہ صرف ہماری سرحدیں محفوظ ہوں گی بلکہ امت مسلمہ کاسرفخر سے بلند ہوا، کسی ایک ملک پر حملہ سب پر حملہ تصور ہوگا مکہ دفاعی معاہدے نے اسلامی دنیا کے اتحاد پرمہرثبت کردی ہے،پاکستان ہمیشہ ایسے اقدام کاخیرمقدم کرتاہے جو مسلم دنیا کے اتحاد، اجتماعی سلامتی اور باہمی اعتماد کو مضبوط بنائے۔مسلم لیگی رہنما فرح ناز اکبر نے پاکستان اور سعودی عرب اور ترکیہ کے مشترکہ دفاعی معاہدے پرمبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ تاریخی کامیابی ،معاہدہ خطے میں امن کے فروغ میں اہم کردار اداکرے گا،عالمی معاہدے مضبوط ہونگے ،پاک فوج کی عزت و وقار میں مزید اضافہ ہوگا۔
Live سعودی عرب سے متعلق تازہ ترین معلومات