Live Updates

مسلم ممالک کا اتحاد امت مسلمہ کا دیرینہ خواب ہے، مکہ دفاعی معاہدہ اس خواب کی تعبیر کا آغاز ہے،صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر

ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کا بیان خاص طور پر اہمیت کا حامل ہے کہ اس معاہدے میں دیگر اسلامی ملکوں کے لئے دروازے کھلے ہوئے ہیں

اتوار 9 اگست 2026 21:15

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2026ء) جمعیت علما پاکستان (نورانی)و ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ مسلم ممالک کا اتحاد امت مسلمہ کا دیرینہ خواب ہے، مکہ دفاعی معاہدہ اس خواب کی تعبیر کا آغاز ہے، ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کا بیان خاص طور پر اہمیت کا حامل ہے کہ اس معاہدے میں دیگر اسلامی ملکوں کے لئے دروازے کھلے ہوئے ہیں لہذا اس بیان کو عملی جامہ پہنناتے ہوئے ایران، ملیشیا قطر اور دیگر اسلامی ممالک کو اس میں شامل کر کے امت مسلمہ کے خواب کی تعبیر کو پائیہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔

(جاری ہے)

صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر نے مکہ معاہدہ پر جے یو پی کا موقف بیان کرتے ہوئے کہا کہ قرآن و حدیث کی روشنی میں امت کی مکمل کامیابی و کامرانی اور عزت و وقار اسی اتحاد میں مضمر ہے جب کہ ان کے درمیان افتراق اور انتشار امت کے نقصان اور رسوائی کا باعث ہے۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات