ض*جمعیت علما اسلام بلوچستان کی صوبائی مجلس عمومی کا اہم اجلاس پشین میں منعقد
صوبائی سیاسی، امن و امان اور تنظیمی صورتحال پر تفصیلی غور، پاک سعودی عرب و ترکیہ دفاعی تعاون کا خیرمقدم، اسلامی ممالک کے مزید اتحاد پر زور
اتوار 9 اگست 2026 21:20
(جاری ہے)
اجلاس میں پیش کی گئی تجاویز پر تفصیلی غور کے بعد آئندہ کے لائح عمل کی بھرپور تائید و توثیق کی گئی۔
اجلاس میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی تعاون اور مشترکہ دفاعی معاہدے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اس پیش رفت کا خیرمقدم کیا گیا۔ مجلس عمومی نے اسے مسلم ممالک کے درمیان باہمی تعاون، اجتماعی سلامتی اور دفاعی یکجہتی کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ یہ تعاون اسلامی دنیا کے مشترکہ مفادات، امن و استحکام اور باہمی دفاعی قوت کو مزید مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔مجلس عمومی نے اس امر پر بھی زور دیا کہ مسلم دنیا کو موجودہ عالمی حالات کے تناظر میں باہمی اختلافات سے بالاتر ہو کر مشترکہ مفادات کے لیے متحد ہونا چاہیے۔ اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ دیگر اسلامی ممالک بھی باہمی دفاعی، معاشی، سیاسی اور سفارتی تعاون کے مثر نظام کا حصہ بنیں تاکہ امت مسلمہ اپنے مشترکہ مفادات، خودمختاری، سلامتی اور وقار کا مثر انداز میں دفاع کر سکے۔اجلاس میں جمعیت علما اسلام بلوچستان کے تنظیمی امور کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا اور تنظیمی ڈھانچے کو مزید فعال، مضبوط اور مربوط بنانے، اضلاع اور بنیادی یونٹس کے درمیان رابطہ مثر کرنے اور جماعتی سرگرمیوں کو نچلی سطح تک منظم انداز میں وسعت دینے پر زور دیا گیا۔یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ صوبائی مجلس عمومی کے اجلاس سے قبل جمعیت علما اسلام بلوچستان کے تمام اضلاع کے امرا و نظما کا دو روزہ نمائندہ اجلاس صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع کی زیرِ صدارت منعقد ہوا تھا، جس میں صوبے بھر کے اضلاع کی سیاسی، تنظیمی اور عوامی صورتحال پر سیر حاصل غور و خوض کیا گیا اور متعدد اہم فیصلے کیے گئے تھے۔دو روزہ امرا و نظما کے اجلاس اور اس کے بعد صوبائی مجلس عمومی کے اجلاس کا انعقاد اس امر کا واضح مظہر ہے کہ جمعیت علما اسلام بلوچستان موجودہ حالات کا گہرائی سے جائزہ لیتے ہوئے اپنے فیصلے وسیع تر مشاورت، اجتماعی رائے اور تنظیمی نظم و ضبط کی بنیاد پر کر رہی ہے۔صوبائی مجلس عمومی کا یہ اجلاس موجودہ صوبائی سیاسی تناظر میں خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔ اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ جمعیت علما اسلام بلوچستان آئین و قانون کی بالادستی، جمہوری اقدار، صوبے کے امن و استحکام، عوام کے بنیادی حقوق اور قومی و ملی مفادات کے تحفظ کے لیے اپنی سیاسی و جمہوری جدوجہد کو مزید منظم اور موثر انداز میں جاری رکھے گی۔مزید اہم خبریں
-
باب المندب میں حوثیوں نے کارگو جہاز پر حملہ‘تین ہلاک
-
روالپنڈی میں اٹلی کے سفارت خانے کا جعلی نمائندہ گرفتار
-
ٹرمپ نے نیٹو سربراہی اجلاس سے واپسی پر امریکی فضائیہ کے طیارے میں خفیہ سفرکیا
-
پاکستان کی 10 ارب ڈالر کی درخواست، امریکہ کی سردمہری برقرار
-
امریکا ، اسرائیل کے شام سے مذاکرات کامیاب، شام میں خفیہ مقام پر موجود نیوکلیئر مواد جلد ہٹائے جانے کا امکان
-
صدر ٹرمپ نے ول شارف کو نیا اسسٹنٹ ٹو دی پریذیڈنٹ اور وائٹ ہاﺅس کونسل مقرر کردیا
-
لاہور، ذہنی معذور بچی سے مبینہ زیادتی کیس، اے ایس آئی کے خلاف سزائے موت کی دفعات شامل
-
مکہ دفاعی معاہدہ: نشانہ کون سا ملک ہے؟
-
اقلیتیں معاشرے کا حسن، عزت اور تحفظ پر سمجھوتا نہیں ہوگا. مریم نواز
-
لاہور، پولیس حراست میں خواتین کی ہلاکت کی جوڈیشل انکوائری مکمل، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوجمع کرادی گئی
-
پنجاب میں سکول کھولنے سے قبل صفائی، سکیورٹی انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت
-
عمران خان اور اہلیہ قید تنہائی کیس، بیرسٹر سلمان نے تحریری دلائل جمع کرا دیئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.