اعلیٰ فوجی قیادت کے بارباردورے بھارت کے مذموم عزائم کی عکاسی کرتے ہیں

آرمی چیف کو کنٹرول لائن کی صورتحال اوراگلے موچوں پر تعینات فوجیوں کی آپریشنل تیاریوں کے بارے میں بریفنگ دیں گے

پیر 10 اگست 2026 16:17

ں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2026ء) بھارتی آرمی چیف جنرل دھیرج سیٹھ صورتحال کا جائزہ لینے کے لیی11 اگست کو جموں کا دورہ کر رہے ہیں جو تقریباً ایک ماہ میں مقبوضہ جموں و کشمیر کا ان کا تیسرا دورہ ہے جس سے بھارت کے مذموم عزائم کی عکاسی ہوتی ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جنرل سیٹھ اپنے ایک روزہ دورے کے دوران جموں سیکٹر میں دومانہ اور اکھنور سمیت اگلے مورچوں پر جائیں گے اور فیلڈ کمانڈروں سے بات چیت کریں گے۔

مبینہ طور پر ان کے ساتھ مغربی فوج کے کمانڈر اور 9 کور کے کمانڈر سمیت اعلیٰ فوجی افسران بھی ہوں گے۔30 جون کو چیف آف آرمی اسٹاف کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے جنرل سیٹھ نے لداخ سمیت مقبوضہ جموں وکشمیرکے بار بار دورے کیے ہیں۔ اپنے 7سی9 جولائی کے دورے کے دوران انہوں نے سرینگر، 15 کور اور شمالی کمان کے تحت آنے والے علاقوں کے ساتھ ساتھ راجوری، پونچھ اور سندر بنی میںکنٹرول لائن کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے 25 اور 26 جولائی کو کرگل کا دورہ بھی کیا۔تازہ ترین دورے میںمغربی کمان کے زیر انتظام علاقوں بشمول جموں، سانبہ اور کٹھوعہ اضلاع پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ بھارتی فوج کے حکام آرمی چیف کو کنٹرول لائن کی صورتحال اوراگلے موچوں پر تعینات فوجیوں کی آپریشنل تیاریوں کے بارے میں بریفنگ دیں گے۔اعلیٰ بھارتی فوجی قیادت کے بار بار دوروں اور بڑی تعداد میں فوجیوںکی تعیناتی سے بھارت کے مذموم عزائم کی عکاسی ہوتی ہے۔