نئے صوبوں کے قیام سے قبل انتظامی اصلاحات ناگزیر ہے ، بیرسٹر دانیال چوہدری
مقامی حکومتوں کو مضبوط اور بااختیار بنا کر بہت سے انتظامی مسائل نئے صوبے بنائے بغیر حل کیے جا سکتے ہیں، پارلیمانی سیکرٹری
منگل 11 اگست 2026 21:10
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اصل توجہ حکومت کو عوام کے قریب، زیادہ جواب دہ اور مؤثر بنانے پر ہونی چاہیے اور انتظامی اصلاحات کا مقصد تعلیم، صحت، پولیس، اراضی ریکارڈ اور بلدیاتی سہولیات سمیت بنیادی خدمات کی بہتر اور آسان فراہمی ہونا چاہیے۔
وفاقی پارلیمانی سیکرٹری نے آئین کے آرٹیکل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مقامی حکومتوں کو مضبوط اور بااختیار بنا کر بہت سے انتظامی مسائل نئے صوبے بنائے بغیر حل کیے جا سکتے ہیں جس کے لیے مقامی حکومتوں کو مناسب مالی وسائل، اختیارات اور عوامی خدمات کی ذمہ داریاں دینا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ نئے صوبوں کے قیام سے قبل ان کے مالی اثرات کا جامع جائزہ لیا جانا چاہیے کیونکہ نئے صوبے کے ساتھ مختلف انتظامی اداروں کے قیام سے سرکاری اخراجات میں اضافہ ہو گا، اس لیے پانچ سے دس سال پر محیط مالیاتی جائزہ ناگزیر ہے۔بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ صوبائی حدود میں تبدیلی ایک اہم آئینی معاملہ ہے جس کے لیے آئینی طریقہ کار کے ساتھ وسیع سیاسی اتفاق رائے بھی ضروری ہے، اور کسی بھی نئی تجویز پر غور کرتے وقت عوامی نمائندگی، وسائل، پانی، قدرتی وسائل اور سرکاری اثاثوں و ذمہ داریوں سمیت تمام اہم امور کو مدنظر رکھنا ہو گا۔انہوں نے انتظامی اصلاحات کے لیے ایک جامع حکمت عملی پیش کرتے ہوئے کہا کہ مقامی حکومتوں کو مضبوط اور بااختیار بنایا جائے، بڑے صوبوں میں علاقائی انتظامیہ کو مناسب وسائل اور واضح کارکردگی کے اہداف دیئے جائیں، اور جہاں شواہد سے ثابت ہو کہ نئے صوبے کے قیام سے بہتر حکمرانی ممکن ہے وہاں آئینی طریقہ کار کے تحت اس پر غور کیا جائے۔وفاقی پارلیمانی سیکرٹری نے کہا کہ پاکستان کو صرف نئے انتظامی نقشوں کے بجائے مضبوط اداروں، بہتر حکمرانی اور عوام کو ان کی دہلیز پر مؤثر خدمات کی فراہمی کی ضرورت ہے۔مزید قومی خبریں
-
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے،خواجہ آصف
-
پاک-چین دوستی نے ہر امتحان کا سامنا کیا ہے، ہمارے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں، وزیراعظم
-
وزیراعلیٰ بلوچستان کا سینئر صحافی عبدالستار کاکڑ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
-
وزی اعلیٰ بلوچستان سے ورلڈ فوڈ پروگرام پاکستان کی کنٹری ڈائریکٹر انیتا ہرش کی ملاقات
-
درگاہ لعل شہباز قلندر کے منیجر اوقاف عہدے سے ہٹا دیے گئے
-
شرجیل میمن کی کراچی پریس کلب آمد ، صحافیوں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
-
ایس ایچ او کے فارم ہاؤس اور پٹرول پمپ پر چھاپہ، ایرانی ڈیزل برآمد
-
سندھ میں ریبیز سے 35 اموات، محکمہ صحت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان
-
نالے کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے خاکروب جاں بحق
-
پنجاب میں 40 پرائمری سٹروک سینٹرز مکمل فعال، 336مریضوں کی جانیں بچائی گئیں‘ عظمیٰ بخاری
-
سرگودھا کے ٹریفک حادثات میں دو بھائی اور لوڈر رکشہ ڈرائیور جاں بحق
-
ہڈیارہ میں 23 سالہ لڑکی نے زہریلی کھا کر خودکشی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.