میں اپنی پوری پاکستانی اور مسیحی قوم کو یوم پاکستان پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،طاہر نوید چوہدری

بدھ 12 اگست 2026 12:16

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2026ء) پاکستان مینارٹیز الائنس کے چیئرمین سابق رکن اسمبلی طاہر نوید چوہدری نے کہا کہ بانی پاکستان قائد اعظم کی تقریر پالیسی ساز تھی، جس میں واضح کیا گیا تھا کہ پاکستان میں بسنے والے تمام لوگ بلا تفریق رنگ نسل اور مذہب برابر کے شہری ہونگے۔انہوں نے مزید کہا تھا کہ مذہبی آزادی اس طرح ہو گی کہ آپ اپنی کسی عبادت گاہ مساجد، مندرز اور چرجز میں جانے کیلئے آزاد ہونگے۔

طاہر نوید چوہدری نے کہا کہ اقلیتوں کے قومی دن کے خالق شہید شہباز بھٹی ہیں جس کی وجہ سے پاکستان بننے کے 62 سال بعد 2009میں یہ دن اقلیتوں کے قومی دن کے حوالہ سے منایا جا رہا ہے ہماری قوم آج اس دن کو جو بھی نام دیں، کوئی اسے سیاہ دن کہے یا مساوات کا دن، شہباز بھٹی نے اقلیتوں کا دن منانے کا موقع فراہم کیا۔

(جاری ہے)

اس دن پوری پاکستانی قوم کو یہ تجدید عہد کرنا چاہئے کہ ہم جناح کا پاکستان بنائیں گے۔

جیسا پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح چاہتے تھے، اس کے ساتھ ساتھ پوری مسیحی قوم کو یہ بھی پیغام دینا چاہتا ہوں آج کے دن آپ کو تمام مسائل اجاگر کرنا ہونگے۔جو مسائل ہمیں پاکستان میں رہتے ہوئے درپیش ہیں، اور ہمیں اپنی دعاں اور محنتوں سے پاکستان کو مضبوط سے مضبوط تر بنانے کی ضرورت ہے۔ طاہر نوید چوہدری نے کہا میں اپنی پوری پاکستانی اور مسیحی قوم کو یوم پاکستان پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔