موجودہ حالات میں قومی اتحاد اور یکجہتی وقت کی اہم ضرورت ہے،کمشنر ڈیرہ ڈویژن

بدھ 12 اگست 2026 16:21

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2026ء) کمشنر ڈیرہ ڈویژن دائود خان نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں قومی اتحاد اور یکجہتی وقت کی اہم ضرورت ہے، زندہ قومیں ہمیشہ قومی جذبے کے ساتھ اپنا یوم آزادی مناتی ہیں۔ قوم باہمی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے 14 اگست کو جشن آزادی بھرپور انداز میں منائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنر ڈیرہ ڈویژن آفس میں میڈیا نمائندگان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

کمشنر دائود خان نے کہا کہ پاکستان ہم سب کا مشترکہ وطن ہے، شہری جشن آزادی کے موقع پر قومی جذبے کا مظاہرہ کریں اور سیکیورٹی اداروں، انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔جشن عید میلاد النبی ﷺ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ رسول پاک ﷺ تمام جہانوں کے لیے رحمت بن کر تشریف لائے۔ محرم الحرام کے دوران ڈیرہ ڈویژن میں مذہبی ہم آہنگی کی بہترین مثال قائم ہوئی، اسی طرح جشن عید میلاد النبی ﷺ بھی علمائے کرام اور عوام کی جانب سے عقیدت و احترام اور مذہبی ہم آہنگی کے ماحول میں منایا جائے گا۔\378