Live Updates

پیپلزپارٹی بلیک میلر ہے، یہ ہمیں بلیک میل کرتی ہے، ن لیگی سینیٹر کا الزام

شکر کریں ہم نے انہیں گلگت بلتستان کا الیکشن دے دیا کیونکہ یہ ہمیں بلیک میل کرتے تھے کہ ہم بجٹ پاس ہونے نہیں دیں گے، اب ہم ان سے بلوچستان حکومت واپس لیں گے؛ ناصر بٹ کی گفتگو

Sajid Ali ساجد علی جمعرات 13 اگست 2026 13:39

پیپلزپارٹی بلیک میلر ہے، یہ ہمیں بلیک میل کرتی ہے، ن لیگی سینیٹر کا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اگست 2026ء) مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر ناصر بٹ نے پیپلزپارٹی پر سیاسی بلیک میلنگ کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے انہیں بلیک میل کیا اور بجٹ کی منظوری کے معاملے میں مشکلات پیدا کرنے کی دھمکی دی، اسی لیے گلگت بلتستان کا الیکشن پیپلز پارٹی کو دے دیا گیا۔ ڈان نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ناصر بٹ نے کہا کہ پیپلز پارٹی بلیک میلر ہے اور وہ مسلم لیگ ن کو بلیک میل کرتی ہے، پیپلز پارٹی کی جانب سے یہ کہا جاتا تھا کہ اگر ان کے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو بجٹ منظور نہیں ہونے دیا جائے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کو اس بات پر شکر گزار ہونا چاہیے کہ مسلم لیگ ن نے گلگت بلتستان کا الیکشن اسے دے دیا، کیوں کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے مسلسل بلیک میلنگ کی جا رہی تھی، سیاسی معاملات میں مختلف جماعتوں کے درمیان مفاہمت اور تعاون اپنی جگہ تاہم کسی جماعت کو دباؤ ڈال کر فیصلے منوانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔

(جاری ہے)

بلوچستان حکومت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ناصر بٹ نے کہا کہ بلوچستان میں پیپلز پارٹی کی حکومت اپنی ڈھائی سالہ مدت مکمل کرچکی ہے اور اب مسلم لیگ ن پیپلز پارٹی سے بلوچستان حکومت واپس لے گی، مسلم لیگ ن نے پیپلزپارٹی کو بلوچستان حکومت دی تھی اور اب ڈھائی سال مکمل ہونے کے بعد پیپلز پارٹی کو اخلاقی طور پر خود ہی حکومت چھوڑ دینی چاہیے، حکومتوں کے قیام اور اختیارات کی تقسیم کے حوالے سے طے کیے گئے سیاسی فارمولے پر عمل ہونا چاہیے۔

گفتگو کے دوران آزاد کشمیر کے انتخابات پر بھی ناصر بٹ اور پیپلز پارٹی کے رہنماء حسن مرتضیٰ کے درمیان مکالمہ ہوا، اس دوران ناصر بٹ نے سوال کیا کہ کیا حسن مرتضیٰ کشمیر کے انتخابات میں کامیاب ہوئے ہیں؟ جس پر حسن مرتضیٰ نے جواب دیا کہ انتخابات تو مسلم لیگ ن نے جیتے ہیں لیکن نتیجہ ان کی مرضی کا آیا ہے، اس پر ناصر بٹ نے کہا کہ آزاد کشمیر میں گزشتہ چھ ماہ سے پیپلزپارٹی کی حکومت ہے اور وہاں کی انتظامیہ بھی ان کے پاس ہے، اس پر حسن مرتضیٰ نے مؤقف اپنایا کہ وہاں ساری انتظامیہ آپ کی ہے، جب الیکشن شیڈیول آتا ہے تو وزیراعظم فارغ ہو جاتا ہے۔
Live بجٹ 27-2026ء سے متعلق تازہ ترین معلومات