شالیمار ایکسپریس (کل) سے دوبارہ چلے گی

جمعرات 13 اگست 2026 14:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2026ء) پاکستان ریلوے کی جانب سے شالیمار ایکسپریس کو کل ( جمعہ)14اگست سے دوبارہ بحال کر دیا جائے گا۔شالیمار ایکسپریس لاہور سے براستہ ساہیوال کراچی جائے گی، ٹرین کے نئے روٹ کیلئے 5 نئے اسٹاپ بھی مقرر کیے گئے ہیں، جن میں کوٹ لکھپت، رائے ونڈ، اوکاڑہ، ساہیوال اور صادق آباد شامل ہیں۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق شالیمار ایکسپریس کی سروس قلعہ ستار شاہ، مسن کالر ریلوے پل کے سیلابی پانی سے متاثر ہونے کے باعث بند کی گئی تھی۔

ریلوے پل کو پہنچنے والے نقصان اور راستے کی بندش کے باعث ٹرین کا سابقہ روٹ بھی تبدیل کردیا گیا ہے۔پاکستان ریلوے کے فیصلے کے بعد شالیمار ایکسپریس اب پہلے کی طرح فیصل آباد سے گزرنے کے بجائے نئے روٹ کے ذریعے کراچی پہنچے گی۔