Live Updates

اس وقت پاکستان پر کل قرض 100ٹریلین روپے کا ہے

قرض پر سود کی ادائیگی 12ٹریلین روپے ہے جو دفاعی بجٹ سے 3 گناہ زائد ہے، یہ نمبرانتہائی خوفناک ہے، صحافی شہباز رانا کی خبر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 14 اگست 2026 23:29

اس وقت پاکستان پر کل قرض 100ٹریلین روپے کا ہے
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی ۔ 14 اگست 2026ء ) صحافی شہباز رانا کے مطابق اس وقت پاکستان پرکل قرض 100ٹریلین ہے، پاکستان کی تاریخ پہلی بار 100ٹریلین تک نمبر پہنچا ہے۔ اس پر سود کی ادائیگی 12ٹریلین روپے ہے، پاکستان کا کل دفاعی بجٹ 3ٹریلین کا ہے، ہمیں قرضوں  پر سود کی ادائیگی دفاعی بجٹ کے3گناہ زائد ادا کرنی ہے۔

یہ نمبر انتہائی خوفناک ہیں ۔ جب قرضے بڑھتے ہیں تو یہ اس کا نقصان ہوتا ہے۔ ابھی تک ہماری کارکردگی صرف محصولات میں اضافے کیلئے ہے، محسن نقوی نے بڑی بات کی تھی تھرڈ پارٹی سے آڈٹ کیا جائے۔
دوسری جانب نیوزایجنسی کے مطابق پاکستان کے بیرونی قرضوں میں کمی کے بعد پھر سے اضافہ شروع ہوگیا، 3 ماہ کے دوران ملک کے بیرونی قرضوں میں 1242 ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہو گیا۔

(جاری ہے)

دستاویزات کے مطابق تین ماہ میں حکومت کے قرضوں میں مجموعی طور پر 3112 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ ہوا جس میں سے 1242 ارب روپے کے بیرونی قرض بھی شامل ہیں جبکہ حکومت کے ملکی قرضوں میں 1870 ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ ہوا۔حکومت کے ملکی مجموعی قرضے 59 ہزار 441 ارب روپے تک پہنچ گئے ہیں، مارچ 2026 تک پاکستان کا مجموعی بیرونی قرض 22 ہزار 958 ارب روپے تھا، جون 2026 تک بیرونی قرضہ بڑھ کر 24 ہزار 200 ارب روپے تک پہنچ گیا۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق 2026 کے پہلے 3 ماہ میں بیرونی قرضوں میں 207 ارب روپے کمی کی گئی، جون 2025 سے مارچ 2026 تک بیرونی قرضوں میں 458 ارب روپے تک کمی ہوئی، مارچ سے جون تک طویل المدتی بیرونی قرضوں میں 19 ہزار 720 ارب روپے کا اضافہ دیکھا گیا ۔                                                            
Live بجٹ 27-2026ء سے متعلق تازہ ترین معلومات