عبدالحکیم ،چار سالہ کمسن بچی ٹرین کے نیچے آ کر جاں بحق

پیر 17 اگست 2026 15:11

عبدالحکیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2026ء) چار سالہ کمسن بچی ٹرین کے نیچے آ کر جاں بحق ، واقعہ کے مطابق عبدالحکیم بستی شیراز آباد کے رہائشی محمد عباس سپرا کی چار سالہ کمسن بچی عطیہ کو اس کی والدہ شدید گرمی اور حبس سے محفوظ رکھنے کیلئے اپنے گھر کے قریب ریلوے لائن کراس کرکے قریبی سایہ دار درختوں کے نیچے چارپائی پر اکیلی کو بٹھا کر بچی کیلئے دودھ کا فیڈر لینے گھر چلی گئی والدہ کو واپسی میں تاخیر ہونے پر بچی پیاس سے بلبلاتی ریلوے لائن کراس کر کے گھر والدہ کی طرف جانے کی کوشش کر رہی تھی کہ ریلوے لائن کے درمیان پھنس گئی اسی دوران کراچی سے براستہ عبدالحکیم فیصل آباد جانیوالی 45 ، اپ مسافر ٹرین پاکستان ایکسپریس آن پہنچی تو ڈرائیور کے بار بار ہارن بجانے کے باوجود معصوم بچی ٹرین کی زد آ گئی اور جان کی بازی ہار گئی ریلوے حکام نے اتفاقی حادثہ قرار دیکر ضروری کارروائی کے بعد معصومہ کی نعش کو ورثا کے حوالے کر دیا معصوم پھول کی اچانک حادثے کی اطلاع ملتے ہی شہر سوگ میں ڈوب گیا مقامی ذرائع نے نمائندہ کو بتایا کہ ٹرین حادثہ کا شکار بچی کا والد محمد عباس کا مزدور طبقہ سے تعلق ہے کمسن معصوم پھول جیسی عطیہ کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا تدفین کے وقت رقت آمیز مناظر اور ہر آنکھ اشک بار تھی ۔