خواتین کی ترقی پاکستان کی ترقی کا بنیادی تقاضا ہے،فرح ناز اکبر
خواتین بااختیار ہوں گی تو خاندان مضبوط ہوگا، خاندان مضبوط ہوگا تو معاشرہ مضبوط ہوگا، اور مضبوط معاشرہ ہی مضبوط پاکستان کی بنیاد بنے گا،تقریب سے خطاب فرح ناز اکبر نے سیمینار کے منتظمین کو خواتین کی ترقی اور بااختیاری جیسے اہم موضوع پر مؤثر پلیٹ فارم فراہم کرنے پر خراج تحسین پیش کیا
اتوار 23 اگست 2026 18:15
(جاری ہے)
فرح ناز اکبر نے کہا کہ پاکستان کی نوجوان خواتین تعلیم اور جدید ٹیکنالوجی کے میدان میں بے پناہ صلاحیت رکھتی ہیں۔
اگر انہیں مناسب تربیت، مالی سہولیات، کاروباری مواقع اور مارکیٹ تک رسائی فراہم کی جائے تو وہ نہ صرف اپنے خاندانوں کو معاشی طور پر مضبوط بنا سکتی ہیں بلکہ ملکی معیشت میں بھی اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بالخصوص دیہی اور پسماندہ علاقوں کی خواتین کو ترقی کے عمل میں شامل کرنا ضروری ہے۔ دستکاری، ثقافتی فنون، گھریلو صنعت، ای کامرس اور دیگر ہنر کے ذریعے خواتین کے لیے باعزت روزگار اور معاشی خودمختاری کے مواقع پیدا کیے جا سکتے ہیں۔پارلیمانی سیکرٹری برائے قومی ورثہ و ثقافت نے کہا کہ ہماری خواتین ہماری ثقافت، روایات اور قومی ورثے کی حقیقی محافظ ہیں۔ روایتی ہنر اور ثقافتی فنون کو جدید مارکیٹ سے منسلک کرکے نہ صرف پاکستان کے قومی ورثے کو محفوظ بنایا جا سکتا ہے بلکہ خواتین کے لیے روزگار اور آمدن کے نئے ذرائع بھی پیدا کیے جا سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کی سیاسی شمولیت جمہوریت کو مضبوط بناتی ہے۔ خواتین کو سیاسی عمل، قانون سازی اور فیصلہ سازی میں مؤثر کردار دینا وقت کی ضرورت ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے ہمیشہ خواتین کی تعلیم، معاشی خودمختاری اور سیاسی شرکت کو اہمیت دی ہے، اور ہماری ذمہ داری ہے کہ اس وڑن کو عملی اقدامات میں تبدیل کیا جائے۔فرح ناز اکبر نے خواتین پر زور دیا کہ وہ اپنی صلاحیتوں پر یقین رکھیں، اپنی آواز مؤثر انداز میں بلند کریں اور اپنے خوابوں کو حقیقت بنانے کے لیے آگے بڑھیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ایسا پاکستان تشکیل دینا ہے جہاں ہر بیٹی کو تعلیم، ہر عورت کو عزت، ہر ہنرمند خاتون کو روزگار اور ہر باصلاحیت خاتون کو قیادت کا موقع حاصل ہو۔انہوں نے کہاکہ خواتین بااختیار ہوں گی تو خاندان مضبوط ہوگا، خاندان مضبوط ہوگا تو معاشرہ مضبوط ہوگا، اور مضبوط معاشرہ ہی مضبوط پاکستان کی بنیاد بنے گا۔آخر میں فرح ناز اکبر نے سیمینار کے منتظمین کو خواتین کی ترقی اور بااختیاری جیسے اہم موضوع پر مؤثر پلیٹ فارم فراہم کرنے پر خراجِ تحسین پیش کیا۔مزید اہم خبریں
-
نیپال میں تباہی کی ہولناک داستان، متاثرین کی زبانی
-
چڑیا گھر میں لڑکے کے شیر کے پنجرے میں چھلانگ لگا کر داخل ہونے کی ویڈیو جعلی نکلی
-
قومی اسمبلی سانحہ پمز پر کمیٹی بنانے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی
-
بھارتی اسکول میں ملالہ کی کتاب پڑھائے جانے پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا
-
وفاقی وزیروں اور پمزانتظامیہ نے کہا آگ ایئرکنڈیشنر سے لگی، آج پتا چلا کہ اے سی تو چل ہی نہیں رہا تھا. ڈاکٹررمیش کمار
-
دنیا بھر کے تقریباً 35 فی صد نئے ویب پیجزپر منصوعی ذہانت کے نمایاں اثرات
-
سپریم کورٹ کا 27 ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواست وصول کرنے سے انکار
-
قاسم اور سلیمان خان کے اسکائی اسپورٹس انٹرویو پر صحافی صدیق ساجد کا ردعمل
-
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہوسیاسی فائدے کے لیے ترکیہ کو نیا دشمن قراردے رہے ہیں.سابق امریکی سفیر
-
حکومت کا گیس ٹیرف کے سلیب ختم کر کے یکساں نرخ نافذ کرنے کا فیصلہ
-
قطری وزیراعظم سے ہونے والی بات چیت تعمیری رہی.عباس عراقچی
-
ایران جنگ: صدر ٹرمپ خود کے پیدا کردہ بحران میں بری طرح پھنس کررہ گئے ہیں. سینیٹر مارک کیلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.