شام اور پاکستان کے تعلقات میں نئے اور تاریخی باب کا آغاز ہوگیا، سیریا عرب نیوز ایجنسی
دمشق اور اسلام آباد کے درمیان سیاسی، سیکیورٹی اور اقتصادی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا، رپورٹ
اتوار 23 اگست 2026 20:50
(جاری ہے)
اس حوالے سے بتایا گیا کہ شامی وزیر خارجہ گزشتہ بدھ کو اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچے، جس سے دوطرفہ تزویراتی تعاون کے نئے دور کا آغاز قرار دیا گیا، پاکستان نے شام کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور مقبوضہ جولان کے معاملے پر شام کے مقف کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔
نیوز ایجنسی نے بتایا کہ پاکستان نے ادلب کے ابو الظہور ہوائی اڈے پر اسرائیلی حملوں کو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے مذمت کی ہے۔شامی وزیر خارجہ اسعد حسن الشیبانی نے وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور دیگر اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کیں اور انہوں نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کا خیرمقدم کیا اور پاکستان کے علاقائی کردار کی تعریف کی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان اور شام کے درمیان عوامی اور تجارتی روابط بڑھانے کے لیے براہ راست پروازوں کی بحالی پر تبادلہ خیال ہوا، دمشق یا اسلام آباد میں سرمایہ کاری فورم کے انعقاد اور امریکا-ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کے کردارپر بات کی گئی۔شامی مشیر محمد الجفال نے کہا کہ یہ دورہ ایک اہم اور حساس وقت میں ہوا ہے جب دونوں ممالک کے تعلقات مزید تعاون کی جانب بڑھ رہے ہیں، دمشق نے ریاض، انقرہ اور اسلام آباد کے ساتھ اپنے تعلقات کو علاقائی استحکام کے لیے خصوصی اہمیت کا حامل قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے شام کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت دونوں ممالک کے دیرینہ دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط کرے گی۔مزید قومی خبریں
-
ْساہیوال ، میلہ دربار بابا لال شاہ پرسائونڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی، پولیس کا چھاپہ، 6 افراد گرفتار
-
ساہیوال ، کمپیوٹرائزڈ کنڈا دوکاندار کو رقم کے لین دین پر گولی مار دی گئی، حالت نازک، دو گرفتار
-
کابینہ سے منظوری کے بعد جامعات کی پہلی کمرشل پالیسی لائیں گے‘رانا سکندر حیات
-
پاکستانی فری لانسرز کی آمدنی رواں مالی سال 2.5 ارب ڈالرز تک پہنچنے کی توقع
-
مدارس فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے مضموم ایجنڈے کیخلاف بھرپور جدجہدکر رہے ہیں،طاہر محمود اشرفی
-
گورنر خیبرپختونخوا سے پیپلز پارٹی لوئر کرم کے صدر رفیع اللہ خان کی قیادت میں وفد کی ملاقات
-
گورنر خیبرپختونخوا سے ڈاکٹرز کمیٹی کی ملاقات، ضم اضلاع کے میڈیکل طلبہ کی اسکالرشپ بڑھانے کا مطالبہ
-
اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کرنے والا گروپ گرفتار، موٹرسائیکل اور پستول برآمد
-
متحدہ مدارس کونسل کے پلیٹ فارم سے ہم مدارس کے مفادات کی چوکیداری کریں گے‘طاہر محمود اشرفی
-
پٹرولیم لیوی نامنظور، ستمبر کے پہلے ہفتے ملک گیر ہڑتال ہوگی‘حافظ نعیم الرحمن
-
شہریوں کے تحفظ کے لیے جدید نگرانی کے نظام کو صوبے کے مزید علاقوں تک وسعت دی جائے گی، میر سرفراز بگٹی
-
کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی قانون کے عمل سے خودکار ہوتی ہے، محکمہ انتظامی تاخیر نہیں کر سکتا، سپریم کورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.