کیٹی بندر پورٹ کو نئی بحری گزرگاہ بنانے کی تیاری، صدر کی جامع منصوبہ بندی کی ہدایت
پیر 24 اگست 2026 13:32
(جاری ہے)
انہوں نے چینی حکام اور متعلقہ پاکستانی اداروں کے درمیان مضبوط تکنیکی رابطہ کاری کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
صدر مملکت نے منصوبے میں ماحولیاتی تحفظ کو بنیادی اہمیت دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دریائے سندھ کے ڈیلٹا کے حساس ماحولیاتی نظام کے تحفظ کے ساتھ ساتھ مقامی ماہی گیر برادری کے مفادات اور روزگار کو بھی مدنظر رکھا جائے۔انہوں نے کیٹی بندر پورٹ کے ماسٹر پلان کو مزید بہتر بنانے کے لیے تکنیکی مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے کی بھی ہدایت کی۔بریفنگ کے دوران چینی وفد نے کیٹی بندر پورٹ کا تصوراتی ماسٹر پلان پیش کیا، جس میں متعدد ٹرمینلز، لاجسٹکس اور معاون بنیادی ڈھانچے کے ساتھ ایک نئی گہری سمندری بندرگاہ قائم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔منصوبے کے پہلے مرحلے میں 500 میٹر طویل کثیرالمقاصد ٹرمینل کی تعمیر شامل ہے، جس کی ابتدائی انجینئرنگ لاگت تقریباً 52 کروڑ 23 لاکھ 40 ہزار امریکی ڈالر بتائی گئی۔اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، سینیٹرز سلیم مانڈوی والا اور شیری رحمان، سندھ کے وزیر توانائی و منصوبہ بندی و ترقی ناصر حسین شاہ، وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سرمایہ کاری و پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سید قاسم نوید قمر اور چیف سیکریٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔بریفنگ میں چائنا ہاربر انجینئرنگ کمپنی کے پاکستان میں چیف نمائندہ وو پنگ، مارکیٹنگ ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ وانگ زونگ ڈے، انجینئر شو ٹیلن اور اسٹریٹجی و مارکیٹنگ کے جنرل منیجر علی رضا بھی موجود تھے۔اجلاس میں منصوبے کے نفاذ اور مالیاتی فریم ورک کے لیے موزوں طریقہ کار وضع کرنے کے حوالے سے تکنیکی پیش رفت جاری رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔مزید قومی خبریں
-
حکومت امن و امان کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور مؤثر رسپانس میکنزم کو مزید مضبوط بنا رہی ہی ،میر سرفراز بگٹی
-
موڈیز نے پاکستان کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ بہتر کردی
-
میر رضا کیس کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن قائم، کوتاہی ثابت ہوئی تو کارروائی ہوگی، میئر کراچی
-
گورنر سندھ کا کمیونٹی پولیسنگ کراچی سینٹر کا دورہ، جدید سرویلنس نظام کا جائزہ
-
رانا مشہود سے ایس اے او سی وفد کی ملاقات، 14ویں جنوبی ایشیائی کھیلوں کی تیاریوں کا جائزہ
-
خواتین کی بلیک میلنگ، این سی سی آئی اے نے ملزم گرفتار کر لیا
-
سی ٹی ڈی کی کارروائی، ریڈ بک کے دو دہشت گرد گرفتار
-
جعلی کال سینٹرز کے خلاف این سی ای آئی اے کا کریک ڈاؤن
-
وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گوجرانوالہ یلو لائن کی تکمیل کیلئے ڈیڈ لائن مقرر کر دی
-
ّحالات خراب ہونے کے باوجود مریم بی بی نے 11 ارب روپے کا جہاز خرید لیا: حافظ نعیم الرحمٰن
-
پٹرولیم لیوی نامنظور، ستمبر کے پہلے ہفتے ملک گیر ہڑتال ہوگی، حافظ نعیم الرحمن
-
پی ٹی وی لاہور سنٹر میں بدانتظامی، سٹوڈیوز نو سال سے ویران
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.