یومِ دفاع ، آرٹس کونسل ڈیرہ غازی خان میں سیمینار و تصویری نمائش
اتوار 6 ستمبر 2026 15:02
(جاری ہے)
سیمینار میں 6 ستمبر 1965 کی پاک بھارت جنگ کے حوالے سے خصوصی ڈاکومنٹری پیش کی گئی۔
نمائش کے موقع پر بچوں نے ملی نغمے، تقاریر، ٹیبلوز اور خاکے پیش کرکے وطن سے محبت اور قومی جذبے کا اظہار کیا۔ اس موقع پر قومی ترانہ پڑھا گیا جبکہ شرکا نے پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر احمد رضا بٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یومِ دفاع پاکستان ہماری قومی تاریخ کا اہم دن ہے۔ سیمینار کا مقصد نئی نسل کو پاک فوج کے جوانوں کی لازوال قربانیوں، شجاعت اور ملکی دفاع کے لیے انجام دی جانے والی خدمات سے آگاہ کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم متحد ہے اور پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سرحدیں محفوظ ہیں، پاک فوج نے ہمیشہ اندرونی و بیرونی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور آئندہ بھی ملک کے دفاع و سلامتی کے لیے ہر چیلنج کا بھرپور مقابلہ کیا جائے گا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر پنجاب کونسل آف دی آرٹس ڈیرہ غازی خان مقبول احمد رانا نے تقریب میں شرکت کرنے والے مہمانانِ خصوصی، افسران، اساتذہ، طلبہ، سول سوسائٹی اور شہریوں کا شکریہ ادا کیا۔تصویری نمائش میں 1965 کی جنگ سمیت ملکی تاریخ کے اہم واقعات، شہدائے وطن کی قربانیوں اور قومی دفاع کے مختلف پہلوئوں کو اجاگر کیا گیا۔مزید قومی خبریں
-
سوات میں طالب علم کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے اور ویڈیو بنانے کے الزام میں 3 ملزمان گرفتار
-
نئے سروس رولز سے طے شدہ سنیارٹی متاثر نہیں کی جا سکتی، سپریم کورٹ
-
حمزہ شہبازشریف کی ملتان آمد،مسلم لیگ ن کے رہنماؤں احسان الدین قریشی اور مرید عباس لنگاہ کے انتقال پر اہل خانہ سے اظہار تعزیت
-
گھوڑوں کی ریس پر آن لائن جوا کھیلنے والے 6 ملزمان گرفتار
-
واپڈا کی دریاؤں اور آبی ذخائرمیں پانی کی آمد و اخراج بارے رپورٹ جاری
-
گورنرخیبرپختونخوا کابلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
-
پنجاب بھرمیں کوڑا ٹیکس کی وصولی شروع
-
پاکستان میں 8 ماہ کے دوران 18.66 ملین موبائل ہینڈ سیٹس اسمبل کیے
-
چیچہ وطنی : نجی سولرکمپنی سے45 لاکھ سے زائد کا سامان چوری ، مقدمہ درج
-
زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری حکومت کی معاشی پالیسیوں، مالی نظم و ضبط اور بیرونی شعبے کے بہتر انتظام کا نتیجہ ہے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
-
غلط مالی فائدہ وقت گزرنے سے قانونی حق نہیں بن جاتا‘لاہور ہائیکورٹ
-
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے،خواجہ آصف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.