یومِ بحریہ ان بہادر سپوتوں کی قربانیوں اور خدمات کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے وطن کے دفاع کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا
پیر 7 ستمبر 2026 18:55
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اس جنگ کے دوران آبدوز غازی نے بحری محاذ پر اپنی آپریشنل ذمہ داریاں مؤثر انداز میں انجام دیتے ہوئے دشمن کی بحری نقل و حرکت کو محدود کیئے رکھا۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ معرک حق کے دوران بھی پاک بحریہ نے ملکی سمندری حدود کے تحفظ اور قومی دفاع کے لیے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف کی قیادت میں پاک بحریہ نے پیشہ ورانہ مہارت، عزم اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملکی دفاع اور سلامتی کے تحفظ میں بھرپور کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان کی مشترکہ پیشہ ورانہ صلاحیت، باہمی تعاون اور قومی جذبے نے ثابت کیا کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔اسپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان کی معیشت، تجارت اور تزویراتی سلامتی میں سمندری راستوں کی بنیادی اہمیت کے پیشِ نظر پاک بحریہ کا کردار ا نتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ پاک بحریہ ملک کی سمندری حدود اور قومی خودمختاری کے تحفظ کے لیے قابلِ تحسین خدمات انجام دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم پاک بحریہ کے شہدا، غازیوں اور بہادر جوانوں کو سلام پیش کرتی ہے اور ان کی قربانیوں اور خدمات کو ہمیشہ قدر و احترام کی نگاہ سے یاد رکھے گی۔ انہوں نے اللہ تعالی سے شہدا کے درجات کی بلندی اور پاکستان کو امن، سلامتی اور ترقی و خوشحالی عطا فرمانے کی دعا کی۔ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے یومِ بحریہ کے موقع پر پاک بحریہ کے شہدا و غازیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ 1965 کی جنگ میں پاک بحریہ کے بہادر سپوتوں نے جرت، پیشہ ورانہ مہارت اور قومی جذبے کی لازوال داسستانیں رقم کیں۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن دوارکا پاک بحریہ کی تاریخ کا ایک یادگار باب ہے، جس نے دشمن کے خلاف ہماری بحری قوت کی صلاحیت اور عزم کو نمایاں کیا۔ انہوں نے کہا کہ یومِ بحریہ ہمیں اپنے قومی ہیروز کی قربانیوں کو یاد کرنے کے ساتھ ساتھ اس عزم کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے کہ پاکستان کی خودمختاری، سلامتی اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے ہم متحد رہیں گے۔ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ معرک حق کے دوران بھی پاک بحریہ نے ملکی سمندری حدود کے دفاع اور قومی سلامتی کے تحفظ میں مثر کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج وطن کے دفاع کے لیے ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہدا اور غازیوں کی قربانیاں قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔ قوم اپنے شہدا کی خدمات و قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے اللہ تعالی سے شہدا کے درجات کی بلندی اور پاکستان کو امن، سلامتی اور استحکام عطا فرمانے کی دعا کی۔مزید قومی خبریں
-
زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری حکومت کی معاشی پالیسیوں، مالی نظم و ضبط اور بیرونی شعبے کے بہتر انتظام کا نتیجہ ہے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
-
غلط مالی فائدہ وقت گزرنے سے قانونی حق نہیں بن جاتا‘لاہور ہائیکورٹ
-
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے،خواجہ آصف
-
پاک-چین دوستی نے ہر امتحان کا سامنا کیا ہے، ہمارے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں، وزیراعظم
-
وزیراعلیٰ بلوچستان کا سینئر صحافی عبدالستار کاکڑ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
-
وزی اعلیٰ بلوچستان سے ورلڈ فوڈ پروگرام پاکستان کی کنٹری ڈائریکٹر انیتا ہرش کی ملاقات
-
درگاہ لعل شہباز قلندر کے منیجر اوقاف عہدے سے ہٹا دیے گئے
-
شرجیل میمن کی کراچی پریس کلب آمد ، صحافیوں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
-
ایس ایچ او کے فارم ہاؤس اور پٹرول پمپ پر چھاپہ، ایرانی ڈیزل برآمد
-
سندھ میں ریبیز سے 35 اموات، محکمہ صحت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان
-
نالے کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے خاکروب جاں بحق
-
پنجاب میں 40 پرائمری سٹروک سینٹرز مکمل فعال، 336مریضوں کی جانیں بچائی گئیں‘ عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.