پاک بحریہ نے دفاعِ وطن اور ملکی سمندری حدود کے تحفظ کے لیے ہمیشہ عزم، جرات اور پیشہ ورانہ صلاحیت کا مظاہرہ کیا ، سردار ایاز صادق
منگل 8 ستمبر 2026 10:48
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اس جنگ کے دوران آبدوز غازی نے بحری محاذ پر اپنی آپریشنل ذمہ داریاں موثر انداز میں انجام دیتے ہوئے دشمن کی بحری نقل و حرکت کو محدود کیےرکھا۔
سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ معرکہ حق کے دوران بھی پاک بحریہ نے ملکی سمندری حدود کے تحفظ اور قومی دفاع کے لیے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف کی قیادت میں پاک بحریہ نے پیشہ ورانہ مہارت، عزم اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملکی دفاع اور سلامتی کے تحفظ میں بھرپور کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان کی مشترکہ پیشہ ورانہ صلاحیت، باہمی تعاون اور قومی جذبے نے ثابت کیا کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان کی معیشت، تجارت اور تزویراتی سلامتی میں سمندری راستوں کی بنیادی اہمیت کے پیشِ نظر پاک بحریہ کا کردار ا نتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ پاک بحریہ ملک کی سمندری حدود اور قومی خودمختاری کے تحفظ کے لیے قابلِ تحسین خدمات انجام دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم پاک بحریہ کے شہدا، غازیوں اور بہادر جوانوں کو سلام پیش کرتی ہے اور ان کی قربانیوں اور خدمات کو ہمیشہ قدر و احترام کی نگاہ سے یاد رکھے گی۔ انہوں نےشہداکے درجات کی بلندی اور پاکستان کو امن، سلامتی اور ترقی و خوشحالی عطا فرمانے کی دعا کی۔ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے یومِ بحریہ کے موقع پر پاک بحریہ کے شہدا و غازیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ 1965 کی جنگ میں پاک بحریہ کے بہادر سپوتوں نے جرات، پیشہ ورانہ مہارت اور قومی جذبے کی لازوال داسستانیں رقم کیں۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن دوارکا پاک بحریہ کی تاریخ کا ایک یادگار باب ہے، جس نے دشمن کے خلاف ہماری بحری قوت کی صلاحیت اور عزم کو نمایاں کیا۔ انہوں نے کہا کہ یومِ بحریہ ہمیں اپنے قومی ہیروز کی قربانیوں کو یاد کرنے کے ساتھ ساتھ اس عزم کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے کہ پاکستان کی خودمختاری، سلامتی اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے ہم متحد رہیں گے۔ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ معرکہ حق کے دوران بھی پاک بحریہ نے ملکی سمندری حدود کے دفاع اور قومی سلامتی کے تحفظ میں موثر کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج وطن کے دفاع کے لیے ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہدااور غازیوں کی قربانیاں قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔ قوم اپنے شہداکی خدمات و قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نےشہداکے درجات کی بلندی اور پاکستان کو امن، سلامتی اور استحکام عطا فرمانے کی دعا کی۔مزید قومی خبریں
-
زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری حکومت کی معاشی پالیسیوں، مالی نظم و ضبط اور بیرونی شعبے کے بہتر انتظام کا نتیجہ ہے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
-
غلط مالی فائدہ وقت گزرنے سے قانونی حق نہیں بن جاتا‘لاہور ہائیکورٹ
-
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے،خواجہ آصف
-
پاک-چین دوستی نے ہر امتحان کا سامنا کیا ہے، ہمارے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں، وزیراعظم
-
وزیراعلیٰ بلوچستان کا سینئر صحافی عبدالستار کاکڑ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
-
وزی اعلیٰ بلوچستان سے ورلڈ فوڈ پروگرام پاکستان کی کنٹری ڈائریکٹر انیتا ہرش کی ملاقات
-
درگاہ لعل شہباز قلندر کے منیجر اوقاف عہدے سے ہٹا دیے گئے
-
شرجیل میمن کی کراچی پریس کلب آمد ، صحافیوں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
-
ایس ایچ او کے فارم ہاؤس اور پٹرول پمپ پر چھاپہ، ایرانی ڈیزل برآمد
-
سندھ میں ریبیز سے 35 اموات، محکمہ صحت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان
-
نالے کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے خاکروب جاں بحق
-
پنجاب میں 40 پرائمری سٹروک سینٹرز مکمل فعال، 336مریضوں کی جانیں بچائی گئیں‘ عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.