27 ستمبر کو پرامن انصاف مارچ ہوگا، یہ شوقیہ مارچ نہیں بلکہ عوام کے حقوق کے لیے ہوگا،بیرسٹر گوہر
بدھ 9 ستمبر 2026 17:12
(جاری ہے)
پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ عوام جمہوری انداز میں تبدیلی چاہتے ہیں، جس میں تمام شہریوں کے حقوق محفوظ ہوں، نئے انتخابات ہوں اور ملک میں سیاسی استحکام پیدا کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں صلح حدیبیہ کی طرز پر ایسی صلح ہونی چاہیے جس میں تمام اسٹیک ہولڈرز شامل ہوں، عوام کو ریلیف ملے اور سب کے حقوق محفوظ ہوں۔ان کے مطابق اگر ایسا پاکستان تشکیل پاتا ہے تو ملک ترقی کرے گا اور عوام خوشحال ہوں گے۔ عوام اب سیاسی تناؤ اور تقسیم سے بیزار ہوچکے ہیں۔نئے صوبوں کے قیام سے متعلق سوال پر بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ صوبے آزمائشی طور پر نہیں بننے چاہئیں اور اس معاملے میں جلد بازی سے کام لینے سے نقصان ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات نہیں ہونے چاہئیں جن سے وفاق کو نقصان پہنچے۔انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ امریکا میں 150 سال سے 52 ریاستیں ہیں، جبکہ وہاں کی آبادی پاکستان سے تقریباً پانچ گنا زیادہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی ریاست اترپردیش کی آبادی 25 کروڑ ہے، جو پورے پاکستان کی آبادی سے بھی زیادہ ہے۔بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ان کی صحت کا مسئلہ ہے اور چیف جسٹس سے درخواست ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے کیسز کو جلد سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔ نرسنگ کالج کے واقعے پر انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ پر پولیس تشدد انتہائی افسوسناک ہے۔ان کے مطابق نرسنگ کے سینئر وائس پریزیڈنٹ نے ان سے رابطہ کیا، جس کے بعد انہوں نے صوبائی وزیر مینا خان اور حلیق الرحمن سے بھی رابطہ کیا، جنہوں نے انہیں بتایا کہ واقعے پر ایکشن لیا گیا ہے اور متعلقہ ایس ایچ او کو معطل کردیا گیا ہے۔بیرسٹر گوہر نے یقین دہانی کرائی کہ جو لوگ اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کریں گے اور پرامن احتجاج کریں گے، ان پر تشدد نہیں کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب کے صوبوں سے متعلق بیان پر پی ٹی آئی چیئرمین نے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے پر پارٹی کی کور کمیٹی اور پولیٹیکل کمیٹی کا اجلاس بھی ہوا ہے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے الفاظ واپس لیں۔ملک میں دہشت گردی کے حوالے سے بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ پاکستان کا بیانیہ یہ ہے کہ ہر دہشت گردی کے پیچھے ہندوستان اور ’’را‘‘ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دشمنوں کو سپورٹ نہیں کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ذاتی اور سیاسی بیانات اپنی جگہ، تاہم ملک کا امن و امان سب سے مقدم ہے۔مزید زراعت کی خبریں
-
پاکستانی سی فوڈ برآمدات تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
-
کپاس کی پیداوار کے درست تخمینے کیلئے سیٹلائٹ مانیٹرنگ اورفیکٹریوں کے ڈیٹا کی روزانہ نگرانی کا فیصلہ
-
پاکستان کی سمندری خوراک کی برآمدات ریکارڈ 568 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں
-
کپاس کی فی ایکڑ اوسط پیداوار بڑھانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا ہو گا،ڈائریکٹر زراعت
-
پاکستان کی سی فوڈ برآمدات پہلی بار 50 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئیں
-
ملک میں یوریا اورڈی اے پی کھادوں کی فروخت میں اگست کے دوران کمی
-
مختلف اجناس ،چارہ جات ،سبزیوں،آئل سیڈزکے بیجوں کی خریداری ، پیداواری اہداف مقرر
-
چین کی جانب سے پاکستان کو ویٹرنری ویکسینز کا عطیہ، لائیو اسٹاک میں بیماریوں کے تدارک کیلئے تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
-
سورج مکھی کےکاشتکار جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے سپرے کریں،محکمہ زراعت
-
کماد کی فصل کو 16 مرتبہ پانی کی ضرورت ہوتی ہے، محکمہ زراعت سمبڑیال
-
ایشیئن ترقیاتی بینک کے وفد کا زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کا دورہ
-
کماد کے کاشتکار زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے لیے اگست میں پوٹاش کا استعمال کریں ،اسسٹنٹ ڈائریکٹرمحکمہ زراعت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.