کرپشن کی سزا موت کو قانون بنا نے تک پاکستان کو ہر طرح کی تباہی کا سامنا رہے گا‘تحریک انصاف نظریاتی

ملک میں جتنا بیگاڑ پیدا ہو گیا یہ ڈسپرین کی گولی سے ٹھیک نہیں ہوگا ‘چیئرمین اختر اقبال ڈار کا عشائیے میںخطاب

بدھ 9 ستمبر 2026 20:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2026ء) تحریک انصاف نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ جزا اور سزا کے بغیر پاکستان بہتری کی طرف گامزن نہیں ہو سکتا، 20صوبے بنا لیں یا ہزار صوبے بنالیں جب تک تحریک انصاف نظریاتی کے نعرے کرپشن کی سزا موت کو قانون بنا کر عملدرآمد نہیں کیا جاتاتب تک پاکستان کو معاشی سیاسی سماجی تباہی کا سامنا رہے گا اور پمز ہسپتال ،نسلہ ٹاور جیسے واقعات رونما ہوتے رہیں گے اور یہ ظالم غاصب حکمران عوام کو آئی پی پیز،پٹرولیم مصنوعات پر لیوی اور ترقیاتی اور صوابدیدی فنڈ زکے نام پر لوٹتے رہیں گے اور پاکستان کا ہر پیدا ہونے والا بچہ مقروض در مقروض ہوتا رہے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے سیاسی و سماجی رہنما افتخار احمد کھارا ڈوگر کی طرف سے اپنے اعزازمیں دیئے گئے عشائیہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سابق تحصیل ناظم شیخوپورہ بلال ورک،سابق سٹی صدر مسلم لیگ نوید احمد کلیار،استحکام پاکستان پارٹی ضلع شیخوپورہ کے صدر ملک حبیب سلطان کھوکھر،صدر مرکزی انجمن تاجران میاں ذیشان پرویز،عثمان کنور سعید،حسن واہگہ،عاقب ڈوگر،شیخ زین ندیم اور دیگر سیاسی و سماجی رہنمائوں نے شرکت کی ۔چیئرمین تحریک انصاف نظریاتی اختر اقبال ڈار نے کہاکہ ملک میں جتنا بیگاڑ پیدا ہو گیا ہے یہ ڈسپرین کی گولی سے ٹھیک نہیں ہوگا بلکہ اس کے لئے بڑی سرجری کی ضرورت ہے ۔