یوم دفاع لائیو پینٹنگ مقابلہ، رانیہ عباسی پہلی پوزیشن لے اڑیں
128 کالجز کے طلبہ نے حصہ لیا، آرٹس کونسل شارٹ لسٹ ہونے والے طلبہ کو مفت فنونِ لطیفہ کی تربیت دے گا، احمد شاہ
جمعہ 11 ستمبر 2026 16:54
(جاری ہے)
موجودہ عالمی اور جغرافیائی سیاسی حالات میں یوم دفاع کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔
گزشتہ ایک سال کے دوران پاکستان نے جس انداز میں اپنا دفاع کیا، اس سے ثابت ہوتا ہے کہ پوری قوم متحد اور ہر خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔انہوں نے پاک فوج کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہماری فوج نے عالمی سطح پر پاکستان کا سر بلند کیا ہے۔ نوجوانوں اور اساتذہ کو چاہیے کہ وہ آرٹ کے ساتھ ساتھ سائنس، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور جدت کے شعبوں میں بھی اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں تاکہ پاکستان دنیا میں بہترین کارکردگی دکھانے والی قوموں میں شامل ہوسکے۔سید حسن نقوی نے بتایا کہ کراچی کے تمام اضلاع سے 128 کالجز نے مقابلے میں حصہ لیا، جس کے بعد ضلعی سطح پر سیمی فائنلز منعقد ہوئے اور فائنل راؤنڈ میں 50 منتخب طلبہ نے اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے اعلان کیا کہ لائیو پینٹنگ مقابلوں کا سلسلہ صرف سالانہ تقریب تک محدود نہیں رہے گا بلکہ 25 دسمبر کے موقع پر آرٹس کونسل کے تعاون سے ایک اور بڑا پروگرام منعقد کیا جائے گا۔ آئندہ اس مقابلے کا دائرہ اسکول کی سطح تک بھی بڑھایا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ طلبہ کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع مل سکے۔کمشنر کراچی نے مقابلے کے انعقاد میں تعاون پر محکمہ تعلیم، کالجز کے پرنسپلز اور اساتذہ کا شکریہ ادا کیا جبکہ آرٹس کونسل کے صدر احمد شاہ سے بھی خصوصی اظہار تشکر کیا اور کہا کہ آرٹس کونسل کے ساتھ تعاون کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرٹس کونسل کے صدر احمد شاہ نے کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی کاوش کو سراہتے ہوئے اعلان کیا کہ کمشنر کراچی کی درخواست پر مقابلے میں شارٹ لسٹ ہونے والے تمام طلبہ کو آرٹس کونسل کی جانب سے مفت فنونِ لطیفہ کی تربیت فراہم کی جائے گی۔احمد شاہ نے کہا کہ آرٹس کونسل اور کمشنر کراچی آفس کے درمیان یہ شراکت داری مستقل بنیادوں پر جاری رہے گی۔ تقریب سے ریجنل ڈائریکٹر کالجز گلاب رائے اور ڈائریکٹر اسپورٹس کمشنر آفس غلام محمد خان نے بھی خطاب کیا۔مزید قومی خبریں
-
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے،خواجہ آصف
-
پاک-چین دوستی نے ہر امتحان کا سامنا کیا ہے، ہمارے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں، وزیراعظم
-
وزیراعلیٰ بلوچستان کا سینئر صحافی عبدالستار کاکڑ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
-
وزی اعلیٰ بلوچستان سے ورلڈ فوڈ پروگرام پاکستان کی کنٹری ڈائریکٹر انیتا ہرش کی ملاقات
-
درگاہ لعل شہباز قلندر کے منیجر اوقاف عہدے سے ہٹا دیے گئے
-
شرجیل میمن کی کراچی پریس کلب آمد ، صحافیوں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
-
ایس ایچ او کے فارم ہاؤس اور پٹرول پمپ پر چھاپہ، ایرانی ڈیزل برآمد
-
سندھ میں ریبیز سے 35 اموات، محکمہ صحت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان
-
نالے کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے خاکروب جاں بحق
-
پنجاب میں 40 پرائمری سٹروک سینٹرز مکمل فعال، 336مریضوں کی جانیں بچائی گئیں‘ عظمیٰ بخاری
-
سرگودھا کے ٹریفک حادثات میں دو بھائی اور لوڈر رکشہ ڈرائیور جاں بحق
-
ہڈیارہ میں 23 سالہ لڑکی نے زہریلی کھا کر خودکشی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.