اسلام آباد مارچ، غیر جمہوری ہتھکنڈوں سے روکا گیا تو حالات کی ذمہ دار حکومت ہوگی ‘حافظ نعیم الرحمن
پیر 14 ستمبر 2026 18:38
(جاری ہے)
قائم مقام سیکرٹری جنرل نذیر احمد جنجوعہ ، امیر لاہور ضیا الدین انصاری اور سیکرٹری اطلاعات شکیل احمد ترابی بھی اس موقع پر موجود تھے۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ سود میں تین فیصد کمی کرکے قومی خزانہ کو سترہ سو ارب روپے کا فائدہ ہوگا ، صرف اس اقدام سے پٹرولیم لیوی جو غریب عوام سے پندرہ سو سڑسٹھ ارب روپے سالانہ سے بھی زائد وصول کی جارہی ہے کا براہ راست خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔
تاہم ایسا دکھائی دیتا ہے کہ حکومت بنک مافیا کے منافع میں نقصان نہیں کرنا چاہتی اور بہانہ مہنگائی میں اضافہ کا کیا جاتا ہے ، حالانکہ سود کم کرنے سے مہنگائی میں قطعی اضافہ نہیں ہوگا۔ جماعت اسلامی کی کمیٹی نے حکومت کو جو تجاویز دی ہیں ان پر عملدرآمد کرکے وفاق سینکڑوں ارب بچا سکتا ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت سود کے مسئلہ پر سٹیٹ بنک کے خود مختار ہونے کا جواز بھی فراہم کرتی ہے ، جماعت اسلامی نے سٹیٹ بنک کی خودمختاری کی مخالفت کی تھی ، تاہم اب بھی سٹیٹ بنک میں تقرریوں کا اختیار حکومت کے پاس ہی ہے، حکومت بنک کو سود کی شرح میں کمی کا کہہ سکتی ہے، جماعت اسلامی سود کے مکمل خاتمہ کا مطالبہ کرتی ہے۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ یہ بات سامنے آئی ہے کہ چند آئل ریفائینریز درآمد شدہ اور مقامی ریفائن تیل کی قیمتوں کو یکجا کرکے عوام کو لوٹ رہی ہیں ، اس ڈاکہ کو روکا جائے ، اسی طرح ریفائینریز کی استعداد کار کو بھی بڑھایا جائے ، حکمران اپنی مراعات کم کریں ، آئی پی پیز سے ناجائز معاہدے ختم کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ واضح ہوگیا ہے کہ حکومت کے پاس جماعت اسلامی کی تجاویز کا کوئی مدلل جواب نہیں ، حکومت نے مذاکرات کے لیے مزید ایک روز بھی مہلت مانگی ہے، اب مذاکرات کل شروع ہوں گے، ہمیں کوئی جلدی نہیں ، ہم میدان عمل میں موجود ہیں۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ جماعت اسلامی کے لاہور، پشاور اور کراچی کے دھرنوں کو آج تیس دن ہوچکے ہیں، ان شہروں کے علاوہ بھی ملک کے بیسیوں مقامات پر احتجاج اور دھرنے جاری ہیں، دھرنوں کے شرکاء مبارکباد کے مستحق ہیں، دھرنوں میں اپوزیشن جماعتوں کے کارکنان بھی شرکت کررہے ہیں، جماعت اسلامی نے دھرنوں کے ذریعے عوام کے اہم ترین مسئلہ کو میڈیا کی مرکزی بحث میں تبدیل کردیا ہے ، جماعت اسلامی کا احتجاج عوام کے لیے ہے، اپوزیشن جماعتوں نے ہمارے احتجاج کی مکمل حمایت کی ہے۔ عوام کے حق کے لیے جدوجہد جاری رہے گی ۔مزید اہم خبریں
-
اداروں کا ٹکراﺅ نہیں چاہتے‘ادارے اپنے دائرہ اختیار میں رہ کر کام کریں.جسٹس شاہد وحید کا حکم نامہ
-
بھارت: ڈیجیٹل لین دین پر فیس لینے کا مودی حکومت کا متنازع فیصلہ
-
سستے پیٹرول کی رقم حکومت ڈیلرز کو کیسے ادا کرے گی؟‘ ڈیلرزکا تیل دینے سے انکار
-
ایرانی حملوں میں ایمیزون انفراسٹرکچر کو تاریخ کا سب سے بڑا نقصان
-
تیل 108 ڈالر کے قریب، سعودی عرب کا عمان کے راستے اضافی خام تیل بھیجنے کا فیصلہ
-
شہریوں کو اسمارٹ فون پر وقت ضائع کرنے کی بجائے کتاب پڑھنے پر پیسے ملیں گے
-
بحیرہ عرب میں پاکستانی اور بھارتی جہازوں کے تصادم پر بھارت کا احتجاج
-
عدالتوں کی عمارتوں سے نہیں اب انصاف سڑکوں پر ہی ملے گا، علیمہ خان
-
دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک ریاست ٹینیسی میں ایک ٹریلر میں منتقل ہوگئے
-
پاکستان کا ہر شہری شدید رنجیدہ اور مضطرب ہے، وزیراعظم کی مکہ مکرمہ ڈرون حملے کی مذمت
-
وزیراعظم شہباز شریف سے سبکدوش ہونے والے فرانسیسی سفیر کی الوداعی ملاقات
-
راس الخیمہ پولیس میں 41 سال خدمات کے بعد پاکستانی شہری ریٹائر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.