ؤرات کی تاریکی میں 25 سال قید لیکر خدا کی قسم پاکستان کا برا نہیں سوچا نہ سوچیں گے،حنیف عباسی

پیر 14 ستمبر 2026 22:42

ؤرات کی تاریکی میں 25 سال قید لیکر خدا کی قسم پاکستان کا برا نہیں سوچا ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 ستمبر2026ء) ریلوے کے وفاقی وزیر محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ افغانستان اس وقت دہشت گردوں کا بیس کیمپ ہے جہاں اسرائیل تکنیکی سپورٹ اور بھارت پیسہ دے رہا ہے ، خود کش حملہ آور وہاں سے آتا ہے اور سہولت کاری یہاں موجود ہے پاکستان کی تاریخ میں ریلوے نے پہلی مرتبہ 100 ارب سے زائد کا ریونیو اکٹھا کیا، بارانی زرعی یونیورسٹی میں بین الاقوامی سطح کا سپورٹس کمپلیکس بنا کر دیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بارانی زرعی یونیورسٹی کے آڈیٹوریم کی تزئین و آرائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کیا۔انہوں نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی میں بین الاقوامی سطح کا سپورٹس کمپلیکس بھی بنا کر دیں گے مجھے پنجابی پر نہیں پاکستانی ہونے پر فخر ہے رات کی تاریکی میں 25 سال قید لیکر خدا کی قسم پاکستان کا برا نہیں سوچا نہ سوچیں گے ہر وہ پاکستانی ہمارے ماتھے کا جھومر ہے جب تک وہ آئیں کو مانتا ہے دنیا کو معلوم ہے پاکستان ایٹمی طاقت ہے اگر اسکے پاس ایٹمی طاقت ہے تو ہمارے پاس بھی بٹن ہے۔

(جاری ہے)

حنیف عباسی نے کہا کہ آج کل نفرتیں پھیلائی جا رہی ہیں عوام کو اداروں سے دور کیا جا رہا ہے فاصلے بڑھائے جا رہے ہیں میں تو حیران ہوں پڑھے لکھے لوگوں پہ کہ وہ تصدیق کئے بغیر ایسی باتوں پر یقین کرتے ہیں آج کل تو دیہات کے لوگ زیادہ باخبر اور باشعور ہیں اور وہ ان معاملات کو دیکھ رہے ہیں اسی پاکستان کا کھا کر ایک بدبخت نے کہا کہ اگلے جنم میں پاکستانی نہیں بلوچی ہونا پسند کروں گا انہوں نے کہا کہ سوات آپریشن کیوں ہوا تھا بلوچستان کے اندر کیا ہی افغانستان اس وقت دہشت گردوں کا بیس کیمپ ہے اسرائیل تکنیکی سپورٹ اور بھارت پیسہ دے رہا ہے خودکش حملہ آور وہاں سے آتا ہے اور سہولت کاری یہاں موجود ہے لیکن ہم پاکستان کو شام یا لیبیا نہیں بننے دیں گے یہ پاکستان پاکستانیوں کا ہو گا اور گلدستہ خوشبو دیتا رہے گا انہوں نے کہا کہ آج مری روڈ مانچسٹر کی گلیوں سے زیادہ صاف ہے میں آخری وقت تک ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے ساتھ موجود تھا وہ عظیم رہنما تھے انہوں نے کہا کہ میں اپنے ہر پراجیکٹ کا چوراہے میں کھڑے ہو کر حساب دے سکتا ہوں کوئی مجھ پر انگلی نہیں اٹھا سکتا کراچی ریلوے سٹیشن سوا سو سال بعد اپ گریڈ کیا میرے حلقے میں ایک بھی کالج ایسا نہیں جسکے کمرے یا آڈیٹوریم نہ بنا ہو تمام کے نام ہیروز کے ناموں پر ہیں انشااللہ آئندہ سال جون سے قبل 400 بستر کا چلڈرن ہسپتال فعال ہو گا انہوں نے کہا کہ جب ریلوے گیا تو بہت برا حال تھا کل آمدن 88 ارب تھی کبھی ریلوے نے 100 ارب کا ریونیو حاصل نہیں کیا آر آئی سی 16 مہینوں میں بنایا جسکی او پی ڈی میں 3500 مریض روزانہ آتے ہیں 40 فیصد مریض کے پی کے سے آتے ہیں اڑھائی ارب ڈالر کی لاگت سے کراچی، لاہور ایم ایل ون منصوبہ پر جنوری سے پہلے کام کا آغاز کریں گے جس سے کراچی لاہور کا سفر 5 گھنٹے میں مکمل ہو گا انہوں نے کہا کہ آپکو کہا گیا کہ دوسرے کے عیبوں پر پردہ ڈالیں اللہ تعالی آپکے عیب پر پردہ ڈالے گا بیٹی ملک کے کسی شہر سے ہو ہماری بیٹی ہے مخالفت کا یہ مطلب نہیں کہ گالی دیں آئیں آپ دلیل پر بات کریں انشااللہ پاکستان زندہ و تابندہ رہے گا۔