نٹ شیل گروپ کے زیر اہتمام لیڈرز اِن اسلام آباد بزنس سمٹ کا 9واں ایڈیشن 17 ستمبر کو اسلام آباد میں ہوگا
منگل 15 ستمبر 2026 20:53
(جاری ہے)
سمٹ کا آغاز دی نیکسٹ موو: ریڈنگ دی مومنٹ کے عنوان سے افتتاحی نشست سے ہوگا، جس میں وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب , وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی اور و فاقی وزیر برائے نجکاری محمد علی خطاب کریں گے، جبکہ اے سی سی اے کی گلوبل ایگزیکٹو ڈائریکٹر لوسیا ریئل مارٹن کلیدی خطاب کریں گی۔
دن کے دوران پانچ نشستیں ہوں گی۔ پہلی نشست جیوپولیٹکس، جیو اکنامکس اینڈ پاکستان کے موضوع پر ہوگی، جس میں انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے ریجنل ڈائریکٹر سائمن اینڈریوز، یو این ڈی پی پاکستان کے ریزیڈنٹ نمائندے ڈاکٹر سیموئل رزک، بی اے ایس ایف پاکستان کے مینیجنگ ڈائریکٹر اینڈریو بیلی، انفراضامن پاکستان کی چیف ایگزیکٹو آفیسر ماہین رحمان اور ایکیومن کی ریجنل مینیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر عائشہ کے خان شریک ہوں گی۔اگلی نشست بزنس، ٹیکنالوجی اینڈ دی نیو کمپیٹیٹو لینڈ اسکیپ کے موضوع پر ہوگی، جس میں ویون گروپ کے چیف آف اسٹاف اینڈ اسٹریٹیجی آفیسر سرکان اوزترک، ٹی سی ایس ہولڈنگز کی صدر سائرہ اعوان ملک، ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک کے چیئرمین عرفان وہاب خان، اباکس کی چیف ایگزیکٹو آفیسر فاطمہ اسد سعید اور ابہی گروپ کے انٹرپرینیور اِن ریزیڈنس کبیر نقوی شرکت کریں گے۔اے آئی، ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن اینڈ اکنامک ویلیو کے موضوع پر نشست میں ایس اے پی کے مینیجنگ ڈائریکٹر گروتھ مارکیٹ یونٹس ثاقب صباح، ایس اینڈ پی گلوبل پاکستان کے مینیجنگ ڈائریکٹر مجیب زہور، موبی لنک بینک کے صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر حارث محمود چوہدری، فوڈ پانڈا کے مینیجنگ ڈائریکٹر و چیف ایگزیکٹو آفیسر منتقا پرچا اور سسٹمز لمیٹڈ کے گلوبل ٹیلی کام گروتھ لیڈر طارق رشید شریک ہوں گے۔کیپیٹل، فنانس اینڈ دی کانفیڈنس اکانومی کے موضوع پر نشست میں پاکستان بزنس کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جاوید قریشی، این بی پی فنڈز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر امجد وحید، مشرق پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد ہمایوں سجاد، لکی انویسٹمنٹس لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر و شریک بانی محمد شعیب، المیزان انویسٹمنٹ مینجمنٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر امتیاز گدار، رقمی اسلامک ڈیجیٹل بینک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عمیر اعجاز اور سسٹین ایڈیلیٹی یو ایس اے کے پارٹنر ساجد اسلم شریک ہوں گے۔سمٹ کا اختتام پاکستانز مومنٹ آف چوائس کے عنوان سے نشست سے ہوگا، جس میں پاکستان کے نگران وزیراعظم 2023-24 سینیٹر انوارالحق کاکڑ، وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابطہ کاری سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک، پاکستان کے چیف آف ایئر اسٹاف 2015-2018 ایئر چیف مارشل سہیل امان، پاکستان بزنس کونسل کے چیئرمین زیاد بشیر، جاز ورلڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عامر ابراہیم اور دی ایکسپریس ٹریبیون کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر فہد حسین شریک ہوں گے۔لیڈرز اِن اسلام آباد بزنس سمٹ 2026 کوکا کولا پاکستان کی معاونت سے منعقد ہورہی ہے۔ اباکس اور سسٹمز ٹیکنالوجی پارٹنرز، ایس اینڈ پی گلوبل ریسرچ پارٹنر، اے سی سی اے نالج پارٹنر، سسٹین ایڈیلیٹی سسٹین ایبلٹی پارٹنر، سرینا ہوٹلز ہاسپیٹیلٹی پارٹنر اور وی کاسٹ آٹ ریچ پارٹنر ہیں۔سمٹ کے دیگر شراکت داروں میں ابہی مائیکروفنانس بینک، انٹرلوپ، فوجی فرٹیلائزر کمپنی، ایف ایف سی، پارکو، پی ٹی سی ایل گروپ، فیصل بینک لمیٹڈ، بینک اسلامی پاکستان لمیٹڈ، موبی لنک بینک، مشرق، این بی پی فنڈز، المیزان انویسٹمنٹ مینجمنٹ لمیٹڈ، لکی انویسٹمنٹس، فارم ایوو، بینک الحبیب لمیٹڈ، عسکری بینک لمیٹڈ، میزان بینک، رقمی اسلامک ڈیجیٹل بینک، ٹی سی ایس اور ہلٹن فارما شامل ہیں۔... اعجاز خانمزید قومی خبریں
-
سعودی عرب میں مقیم پاکستانی ڈرون حملوں کی تصاویر، ویڈیوز اور غیر مصدقہ اطلاعات شیئر نہ کریں، حافظ محمد طاہر محمود اشرفی
-
قلات ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفرازبگٹی کے خصوصی احکامات
-
ایل ڈی اے کا تین مرلہ پلاٹ مالکان کو سہولت دینے کا فیصلہ
-
گورنرسندھ سے پاکستان امریکن کلچرل سینٹر کے وفد کی ملاقات
-
لاہورمیوزیم کی بحالی کا منصوبہ 6ارب 59کروڑ روپے میں منظور
-
لاہورہائیکورٹ نے خاتون قتل کیس میں صلح کے وقت دو شوہر سامنے آنے پرقانونی ورثا کے تعین کا حکم دے دیا
-
اپنی چھت اپنا گھر تختیوں کی سیاست نہیں بلکہ عوام کو اپنی چھت فراہم کرنے کا عملی منصوبہ ہے،عظمیٰ بخاری
-
علیمہ خانم اورعظمی خانم سمیت دیگر کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت
-
لاہورہائیکورٹ کا مغویہ سکینہ بی بی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پرسی ایم انسپکشن ٹیم کا ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا کا اچانک دورہ
-
ناچنے والے گھوڑے میدان میں نہیں دوڑتے، فیصل کریم کنڈی کا علی امین گنڈاپور پرطنز
-
وزیراعلیٰ سندھ کا بھان سعید آباد کا دورہ، مختلف مقامات پر تعزیت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.