پاکستان اور امریکہ کے مابین تعلقات کے مثبت تسلسل پر اتفاق، امریکی ناظم الامور کی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات

'نائب وزیراعظم کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں شرکت کا حوالہ، خطے میں امن کے لیے سفارکاری پر زور

منگل 15 ستمبر 2026 23:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 ستمبر2026ء) ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان کے مطابق امریکی ناظم الامور نٹالی اے بیکر نے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان دوطرفہ تعاون کے فروغ اور حالیہ علاقائی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پاک امریکہ تعلقات کے مثبت سمت میں آگے بڑھنے کے عمل کو سراہا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ باہمی دلچسپی کے تمام امور پر دونوں ممالک کے مابین باقاعدہ اور مسلسل روابط کا جاری رہنا ناگزیر ہے۔ اسحاق ڈار نے خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔ترجمان کے مطابق، گفتگو کے دوران نائب وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس کا خصوصی حوالہ دیا۔ انہوں نے تصدیق کی کہ اس اہم عالمی اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیراعظم محمد شہباز شریف کریں گے، جہاں عالمی اور علاقائی امور پر پاکستان کا موقف بھرپور انداز میں پیش کیا جائے گا