احتجاج کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں ہے، آئینی اور قانونی حق استعمال کر کے 4 اکتوبر کو لانگ مارچ کریں گے،بیرسٹر گوہر

منگل 29 ستمبر 2026 15:24

احتجاج کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں ہے، آئینی اور قانونی حق استعمال ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2026ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہمارے پاس احتجاج کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں ہے،آئینی اور قانونی حق استعمال کر کے 4 اکتوبر کو لانگ مارچ کریں گے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیں چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی پرامن جماعت ہے، آئینی اور قانونی حق استعمال کر کے 4 اکتوبر کو لانگ مارچ کریں گے۔انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی انتشار پھیلانے کیلئے اسلام آباد نہیں آ رہی، ہم بانی پی ٹی آئی کا علاج اور رہائی چاہتے ہیں۔