Live Updates

امریکی جنگی جہاز ہرمز کے داخلی حصے اور خلیج فارس سے 500 کلومیٹر پیچھے چلے گئے، پاسداران

خلیج فارس میں فعال امریکا کے پانچویں بحری بیڑے کی کوئی چھوٹی کشتی بھی خلیج فارس میں نہیں ہے، جنرل محبی

بدھ 30 ستمبر 2026 11:01

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2026ء) پاسداران انقلاب ایران نے دعوی کیا ہیکہ امریکی جنگی جہاز آبنائے ہرمز کے داخلی حصے اور خلیج فارس سے پانچ سو کلومیٹر پیچھے چلے گئے۔بریگیڈئیر جنرل حسین محبی کا کہنا تھا کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر مسلط کردہ جنگ سے پہلے تیس سے چالیس امریکی جہاز خلیج فارس میں موجود تھے۔

(جاری ہے)

اب ایک بھی امریکی جہاز اس علاقے میں موجود نہیں، یہی نہیں بلکہ خلیج فارس میں فعال امریکا کے پانچویں بحری بیڑے کی کوئی چھوٹی کشتی بھی خلیج فارس میں نہیں ہے۔ جنرل محبی نے کہا کہ اس لیے امریکی دھمکیاں یقینی شکست کو فتح ظاہر کرنے کی کوشش ہیں۔ یو ایس ایس ابراہام لنکن، جیرالڈ فورڈ اور دیگرکا حوالہ دیتے ہوئے جنرل محبی نے دعوی کیا کہ امریکی فوج کے پاس طویل جنگ کی صلاحیتیں نہیں، ساتھ ہی انہوں نے امریکا کو خبردار کیا کہ ایران کیخلاف کسی بھی جارحیت کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات